بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بیضہ دانی کے سرطان کے خلاف جنگ کو تقویت

datetime 5  مئی‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک)سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پابندی کے ساتھ خون کی جانچ کرانے سے بیضہ دانی کے سرطان کا پہلے پتہ چل سکتا ہے۔ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ باقاعدگی سے خون کا تجزیہ کروانے سے بیضہ دانی کے 86 فیصد سرطانوں کا قبل از وقت پتہ چلایا جا سکتا ہے۔اس تحقیق کے بعد اب قومی سطح پر بیضہ دانی کے سرطان کی سکریننگ شروع کی جا سکتی ہے۔بیضہ دانی یا اووری کا سرطان عام طور پر مہلک ہوتا ہے کیونکہ اس کی علامات دیر سے ظاہر ہوتی ہیں۔چھالیس ہزار خواتین پر مشتمل 14 سال سے جاری اس تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ پابندی سے خون کی جانچ سے بیضہ دانی کے سرطان کا بہت پہلے پتہ چلایا جا سکتا ہے۔تاہم یونیورسٹی کالج لندن کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس سے یہ ظاہر نہیں ہوا ہے کہ کیا اس سے زیادہ زندگیاں بھی بچائی جا سکتی ہیں یا نہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ہر سال برطانیہ میں 7100 خواتین میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے جس میں سے 4200 فوت ہو جاتی ہیں۔اس کی علامات کا پہچاننا قدرے مشکل ہے جن میں پیٹ درد، مستقل سوزش، کھانے میں تکلیف وغیرہ شامل ہیں جو کہ دوسری کئی بیماریوں کی بھی علامات ہیں۔بیضہ دانی کی رسولی سے ایک قسم کے کیمیائی جزو سی اے 125 کی اعلیٰ سطح کا اخراج ہوتا ہے، جس کی مدد سے سرطان کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔تحقیق کاروں نے یوکے کولابریٹیو ٹرائل آف اوویرآئن کینسر کے تحت 13 نیشنل ہیلتھ سکیم ٹرسٹوں میں خواتین میں سالانہ خون کی جانچ کی گئی۔ اس تحقیق میں ان خواتین کے خون کی جانچ کی گئی جنھیں حیض آنا بند ہوگیا تھا۔’کلینیکل اونکولوجی‘ نامی جریدے میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 86 فی صد معاملوں کینسر کا پہلے پتہ چل گیا۔یونیورسٹی کالج لندن کی پروفیسر اوشا مینن نے بتایا: ’یہ اچھی بات ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ کیا ہم نے ان کے بارے میں اتنا پہلے معلوم ہوگیا ہے کہ ہم ان کی جان بچا سکیں؟ امید کرتی ہوں کہ ہم نے ایسا کر لیا ہے۔‘انھوں نے مزید کہا:

مزید پڑھئے:دینا کے امیر ممالک کے مقابلے میں امریکہ میں خواتین کا بچے کی پیدائش کے دوران مرنے کا زیادہ امکان

’ابھی تک اس تحقیق کے نتائج کی پڑتال نہیں ہو سکی اس لیے ہم نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، قبل اس کے کہ این ایچ ایس فیصلہ کرے۔’بہت سے لوگوں کا اس نہج پر طبی معائنہ ہوگا تاکہ اس سے زندگیاں واقعتاً بچ سکیں۔‘اس بارے میں موت کی شرح کے متعلق اعداد و شمار موسمِ خزاں میں آنے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…