بیجنگ(آئی این پی)چینی کرنسی یوآن کی شرح تبادلہ جمعہ کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں 5ماہ کی کم ترین سطح پر گر گئی تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے انہیں اس بات کی توقع نہیں کہ چینی حکام چینی کرنسی کی شرح قدر میں کمی کو امریکہ کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے پیش نظر فائدہ اٹھانے میں مدد دینے کے طریقے کے طور پر استعمال نہیں کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی اقتصادی لچک کی بنیاد پر چینی کرنسی میں کسی زبردست اتار
چڑھاؤ کا امکان نہیں ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ اور بنکاری گروپ نے گریٹر چائنہ کے لیے چیف اکنامسٹ ریمنڈیونگ نے کہا کہ چینی کرنسی یوآن کی شرح قدر میں حالیہ کمی کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی شرح قدر میں اضافہ ہے۔انہوں نے کہا اس امر کا امکان ہے کہ چین کا مرکزی بنیک اپنی موجودہ پالیسی کو برقرار رکھے گا تاکہ یوآن کی شرح مناسب حد تک بڑھ جائے چین مسابقتی کمی کرنے کا کوئی ارادہ نہ تو رکھتا ہے اور نہ ہی رکھے گا ۔