بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کیا بھوت واقعی ہوتے ہیں؟

datetime 23  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے کئی بار ایسے افراد کو دیکھا ہوگا جو کہ بھوت دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اب سائنس نے جاننے کا دعویٰ کیا ہے کہ آخر لوگوں کو ‘بھوت’ کیوں نظر آتے ہیں۔ درحقیقت سائنس کا ماننا ہے کہ اب اس کے پاس ایسی معقول وجہ موجود ہے۔

جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لوگوں کو بھوت نظر نہیں آتے بلکہ یہ نیند کے کچھ مسائل کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ سائنسدانوں نے ‘بھوت’ تیار کر لیے گولڈ اسمتھ یونیورسٹی کی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ ایسی متعدد وجوہات ہیں جو نیند کا انتشار کا باعث بن کر لوگوں کو ‘بھوت’ دیکھنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ ان میں سے ایک وجہ سلیپ پیرالیسز ہے، یہ نیند کے دوران ایک ایسا تجربہ ہوتا ہے، جس کے دوران خود کو ہوش میں تو محسوس کرتا ہے مگر حرکت کرنے سے قاصر ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں متاثرہ فرد جو خواب دیکھتا ہے، وہ اسے حقیقت محسوس ہوتے ہیں اور وہ ایسے افراد یا یوں کہہ لیں کہ بھوت اپنے ارگرد دیکھ لیتا ہے جو کہ حقیقت میں اس کے پاس موجود نہیں ہوتے۔ نیند کے دوران مفلوج ہونا: جنات کا سایہ یا پھر ایک بیماری؟ ایک اور ممکنہ وجہ ایکسپلوڈنگ ہیڈ سینڈروم قرار دی گئی، جس میں گہری نیند میں جانے کے دوران ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے زوردار دھماکا سنا ہو، مگر اس کی کوئی وجہ یا وضاحت نہیں ہوتی۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جب ہم سوتے ہیں تو دماغی اسٹریم (شعور سے منسلک ایک دماغی حصہ) عموماً حرکت کرنے، دیکھنے اور سننے جیسی حصوں کو کام کرنے سے روکتا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ جب ہمیں نیند کے دوران ‘دھماکے’ کا تجربہ ہوتا ہے تو حس سماعت سے جڑے نیورونز شٹ ڈاﺅن ہوجاتے ہیں، اور پھر ماورائی واقعات کا تجربہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ماورائی واقعات کے بارے میں سائنسی وضاحت سے توقع ہے کہ لوگوں کے ذہنی بے چینی یا تشویش سے نجات پانے میں مدد مل سکے گی۔ تحقیق کے مطابق ذہنی تشویش یا بے چینی میں کمی سے سلیپ پیرالیسز کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…