لندن (نیوز ڈیسک) ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی آزادے حسین برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو گئیں، صنم بھٹو کی بیٹی آزادے حسین ان تصاویر میں سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ ان کے شوہر ہیں۔ ان تصاویر میں آزادے حسین بالکل اپنی خالہ بے نظیر بھٹو کی کاپی لگ رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری رپورٹس کے مطابق اس شادی کی
تقریب میں بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو نے بھی شرکت کی ہے، آزادے حسین کے شوہر کا نام ڈینس بتایا جا رہا ہے لیکن اس کی ابھی تک تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔ یہ شادی لندن کے ایک چرچ میں انجام پائی جس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی جبکہ اس موقع پر ویڈیومیں بلاول بھٹو بھی نظر آ رہے ہیں مگراس ویڈیو کی صداقت کے حوالے سے کوئی حتمی خبر نہیں ملی ہے۔