باکو(نیوزڈیسک)اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نے طورخم، جلال آباد شاہراہ کے لیے رقم جاری کر دی ہے اور ایک ماہ کے اندر اندر یہاں کام کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ تجارتی راہداری “ٹرانزٹ ٹریڈ” منصوبے کے سلسلے میں “ویب بیسڈ ون کسٹمز” کے نام سے ایک نظام بھی وضع کیا ہے جس سے تجارتی عمل میں شفافیت کے علاوہ دونوں جانب کے کسٹم حکام اور درآمدکندگان کے لیے افغانستان جانے والے سامان کی معلومات رکھنے میں سہولت ہو گی۔دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی راہداری کا معاہدہ 2010ءمیں طے پایا تھا جس کے تحت افغانستان کے سامان سے لدے ٹرکوں کو طے شدہ مخصوص راستے کے ذریعے لاہور کے قریب واہگہ سرحد اور کراچی میں ساحل سمندر تک لے جانے کی اجازت دی گئی تھی جہاں سے یہ سامان بھارت بھیجا جاتا ہے جب کہ پاکستانی ٹرکوں کو افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ممالک تک رسائی دی گئی۔اس راہداری کے معاہدے میں تاجکستان کو بھی شامل کیا جانا ہے جس پر تاحال کوئی ٹھوس پیش رفت ہیں ہو سکی اور اسحاق ڈار نے اپنے افغان منصب سے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی جانب ضروری دستاویزی کارروائی مکمل کرے۔اس مجوزہ سہ فریقی تجارتی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان کو افغانستان کے راستے تاجکستان تک راہداری فراہم کی جائے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتے ہی افغان صدر اشرف غنی کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا تھا کہ اگر پاکستان بھارت سے افغانستان کے لیے درآمد کیے گئے سامن کے لیے واہگہ کا راستہ نہیں کھولتا تو وہ پاکستانی سامان کے لیے وسطی ایشیا تک رسائی فراہم نہیں کریں گے
افغانستا ن میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کریں گے ،اسحاق ڈار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
کھانا بنانے کا تنازع، بیوی کے فرائنگ پین سے حملے میں شوہر جاں بحق
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پمزہسپتال آتشزدگی واقعہ میں نومولود بچوں کی اموات کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟حامد میر نے نام لی...
-
ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
-
ملک بھر میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ



















































