کراچی(این این آئی)انٹر بینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوکر 122 روپے کی بلند ترین سطح پر آگیا۔فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 61 پیسے مہنگا ہوا جس سے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 122 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ٗ اوپن مارکیٹ میں 1.5 روپے مہنگا ہوکر 124 روپے 50 پیسے تک آگیا ہے ٗمعاشی ماہرین کے مطابق 8 جون 2018 سے اب تک انٹربینک میں ڈالر 6.38 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔