بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 6 ماہ کے دوران تیسری بار اضافہ

datetime 21  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے 6 ماہ کے دوران تیسری بار اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 9 سو سے 2 ہزار روپے تک اضافہ کردیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ کمپنی نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث درآمدی پرزوں کے بڑھتے اخراجات کا بوجھ صارفین پر ڈال دیا ہے۔ ہونڈا کی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ اس لیے بھی حیران کن ہے۔

کیونکہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ وہ مقامی طور پر پرزے بنانے کے 94 فیصد ہدف کو حاصل کرچکی ہے۔ اب کمپنی کی سی ڈی 70 کی قیمت 9 سو روپے اضافے کے ساتھ 64 ہزار 900 روپے کردی گئی ہے ، جبکہ سی ڈی ڈریم کی نئی قیمت اب 68 ہزار 900 روپے، Pridor کی قیمت 89 ہزار 900 روپے جبکہ سی بی 150 کی قیمت ایک لاکھ 67 ہزار روپے کردی گئی ہے۔اس سے قبل کمپنی نے رواں جنوری میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 500 سے ایک ہزار جبکہ اپریل میں500 سے 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا تھا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق کمپنی موٹرسائیکل کی بڑھتی طلب سے فائدہ اٹھارہی ہے کیونکہ 2 پہیوں والی سواری کی فروخت اور پروڈکشن ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ کمپنی نے جولائی 2017 سے مئی 2018 کے دوران 1.058 ملین موٹرسائیکلیں فروخت کیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 8 لاکھ 88 ہزار 640 تھی۔ہونڈا موٹر سائیکل کی ریکارڈ فروختکمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر پہلے ہی 2 سالہ توسیعی منصوبے کی منظوری دے چکے ہیں جس کے تحت سالانہ پروڈکشن کو 15 لاکھ تک پہنچایا جائے گا۔



کالم



بسنت کے معاملے میں


یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…