منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اب انٹرنیٹ کے بغیر بھی ہر زبان کا ترجمہ گوگل پر ممکن

datetime 20  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو انگلش بولنے یا سمجھنے میں مشکل کا سامنا ہو، تو اب گوگل آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ گوگل نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اپنی ایسی ٹرانسلیٹ ایپ کو نیورل مشین ٹرانسلیشن سپورٹ فراہم کردی ہے، آسان الفاط میں اب اسے استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پہلے گوگل کی ٹرانسلیٹ ایپ تک رسائی صرف انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ممکن تھی تاہم لوگوں کو اکثر اس کی ضرورت تب محسوس ہوتی ہے جب وہ آف لائن ہوتے ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹ بنائے گی اب زندگی آسان گوگل کے مطابق 13 جون سے آف لائن ترجمے کی سہولت صارفین کی محدود تعداد کو فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام افراد اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ یہ ایپ اردو سمیت 59 زبانوں جیسے بنگالی، ہندی، عربی، انگلش اور فارسی وغیرہ آف لائن ٹرانسلیشن سپورٹ فراہم کررہی ہے۔ کمپنی کے مطابق ہر زبان کا لینگوئج پیک 30 سے 40 ایم بی کا ہوگا، یعنی آف لائن ترجمے کے لیے زیادہ اسٹوریج یا طاقتور پراسیسر والے فون کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ کام سستے فون میں بھی ہوسکے گا۔ ‘گوگل ٹرانسلیٹر’ کے مزاحیہ ترجمے خیال رہے کہ کچھ عرصے پہلے مائیکرو سافٹ نے بھی آف لائن ترجمے کی سہولت فراہم کرنے والی سروس متعارف کرائی تھی۔ ایسا لگتا ہے کہ گوگل نے مائیکروسافٹ سے پیچھے رہنے کے خیال سے پریشان ہوکر ہی اپنی ٹرانسلیٹ ایپ میں یہ نیا اضافہ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…