اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ذیابیطس سے تحفظ دینے کے لیے یہ غذا اپنالیں

datetime 24  جون‬‮  2018 |

کینیڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) چاول یا آلو کی جگہ دال کو زیادہ کھانا ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خاموش قاتل مرض سے بچانے یا اس سے شکار افراد کو اسے کنٹرول کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ Guelph یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دال کھانا نظام ہاضمہ اور شوگر کے دوران

خون میں اخراج کی رفتار سست کرتا ہے۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیرتحقیق میں بتایا گیا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر چاول یا آلو کا کم جبکہ دالوں کو زیادہ کھانا بلڈشوگر کی سطح 35 فیصد تک کم کردیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق دال کھانے سے ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہونے سے بچ جاتے ہیں کیونکہ یہ غذا انسولین کی مزاحمت کے خلاف جدوجہد کرتی ہے۔ اس سے قبل ماضی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ دالیں کھانے سے بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح بھی کم ہوتی ہے۔ تحقیق کے دوران 24 صحت مند افراد کی خدمات حاصل کی گئیں جننھیں سفید چاول، آلو یا دالوں کا استعمال کرایا گیا۔ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین اور بدترین مشروبات ان افراد کے بلڈشوگر لیول کو کھانے سے پہلے اور کھانے کے 2 گھنٹے بعد چیک کیا گیا۔ جن لوگوں نے دال کھائی، ان میں بلڈشوگر کی سطح میں 35 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کیونکہ یہ غذا انسولین کی مزاحمت کے خلاف جدوجہد کرتی ہےاس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…