منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

صبح جلد اٹھنا اچھا خیال کیوں ہے؟

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ہوسکتا ہے کہ صبح سورج طلوع ہونے سے قبل بیدار ہونا بیشتر افراد کو ناممکن کام لگتا ہو، لیکن بڑی تعداد میں کامیاب کاروباری افراد اور لیڈروں کا ماننا ہے کہ علی الصبح بستر سے نکل آنا ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق صبح جلدی بیدار ہونا کسی فرد کی ذہنی اور جسمانی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

کیونکہ اس وقت بیرونی مداخلت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ یعنی اس وقت لوگ سوشل میڈیا کو نہیں دیکھتے جبکہ اتنی صبح ایس ایم ایس یا میسجنگ وغیرہ کے لیے بھی کوئی فرد دستیاب نہیں ہوتا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہمارا جسم دن کے آغاز میں زیادہ متحرک ہوتا ہے، جبکہ ذہن بھی علی الصبح زیادہ الرٹ ہوتا ہے جس کے باعث ذہنی و جسمانی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔خیال رہے کہ 1400 سال قبل اسلامی تعلیمات میں بھی صبح جلد اٹھنے کی تاکید کی گئی تھی۔ اس حوالے سے مختلف ریسرچ رپورٹس میں کیا فوائد سامنے آئے، وہ درج ذیل ہیں۔ کامیاب افراد صبح 4 بجے کیوں اٹھتے ہیں؟ پوری طرح بیدار ہونے کے لیے مناسب وقت اکثر افراد کو نہانے یا چائے پینے کے بعد بھی ذہنی طور پر مکمل بیداری کا احساس نہیں ہوتا، درحقیقت ایسا جسمانی طور پر ہوتا ہے جس کے دوران نیند کا اثر 2 سے 4 گھنٹے تک طاری ہوتا ہے۔ اس وقت کے دوران توجہ مرکوز کرنے، یاداشت اور ردعمل جیسی صلاحیتیں زیادہ کام نہیں کرتیں، انہیں رفتار پکڑنے کے لیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے اچھی نیند سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ جو لوگ صبح جلد اٹھنے کے عادی ہیں، وہ رات گئے تک جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ معیاری نیند کا مزہ لیتے ہیں، جو لوگ رات گئے تک جاگنے کے عادی ہوتے ہیں، ان کا جسم درحقیقت لمبی نیند کے باوجود اچھی نیند نہیں لے پاتا۔ منفی سوچ سے نمٹنے میں مدد 2014 کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جو لوگ رات دیر گئے سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان پر منفی خیالات کا غلبہ طاری ہوسکتا ہے، اس کے مقابلے میں جلد سونے کے لیے لیٹنا اور اچھی نیند لینا مختلف مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے جبکہ ہر رات 6 سے 9 گھنٹے کی نیند منفی سوچ کو دور رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

زندگی میں کامیابی کا امکان بڑھتا ہے جرمنی میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ جب عملی زندگی میں کامیابی کو دیکھا جاتا ہے تو صبح جلد اٹھنے والے افراد زیادہ کامیاب ثابت ہوتے ہیں، ایسے افراد اسکول میں بہتر امتحانی نتائج حاصل کرتے ہیں جس کے نتیجے میں وہ اچھے کالجوں میں جاتے ہیں جو اچھی ملازمت کے مواقعوں کا امکان بڑھانے والا عنصر ہے۔

ایسے افراد مسائل کا سامنا کھلے دل سے کرتے ہیں اور اسے ہر ممکن حد تک کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ رات گئے تک جاگنا صحت کے لیے فائدہ مند یا نقصان دہ؟ جسمانی طور پر فٹ رہنا ممکن رات گئے سونے کے نتیجے میں میٹابولزم بھی متاثر ہوتا ہے جو کہ موٹاپے کا باعث بنتا ہے، تو صبح جلد ہوکر بستر پر لیٹے رہنے کی بجائے وہ وقت جسمانی طور پر فٹ رہنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بہانے باز نہیں ہوتے ایک تحقیق کے مطابق صبح جلد اٹھنے والے لوگ کام کو ٹالنے یا اس سے بچنے کے لیے بہانے نہیں کرتے، جیسا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ایسے افراد جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں اور اپنے کام جلد نمٹاتے ہیں۔ عزم سے بھرپور مختلف کام کرنے کے لیے وہ لوگ زیادہ پرعزم ہوتے ہیں جو علی الصبح اٹھنے کے عادی ہوتے ہیں ۔

ایک تحقیق کے مطابق جلد اٹھنے سے دفتر جانے کے لیے تیار ہونے میں مناسب وقت ملتا ہے، جبکہ زندگی میں طویل المعیاد اور مختصر المدت مقاصد کا تعین کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور اپنے کام سمجھنا بھی آسان ہوتا ہے۔ سیکھنے میں آسانی جو لوگ علی الصبح اٹھتے ہیں، وہ پڑھائی میں زیادہ اچھا نتیجہ حاصل کرتے ہیں، سائنسدانوں کے مطابق جو لوگ جلد اٹھتے ہیں، ان کے لیے بروقت اسکول یا دفتر پہنچا آسان ہوتا ہے ۔

اس حوالے سے فکرمندی نہیں ہوتی۔ اچھی عادات اپنانے میں آسانی تحقیقی رپورٹس کے مطابق رات گئے تک جاگنے والے افراد میں مختلف بری عادتیں ہوسکتی ہیں، علی الصبح اٹھنا لوگوں کو رات گئے کی عادتوں کا موقع ہی فراہم نہیں کرتا اور نہ ہی اس کی خواہش ہوتی ہے، اس کے مقابلے میں صحت مند عادتوں کو اپنانے میں مدد ملتی ہے۔

خوش باش اگر آپ نے صبح آٹھ یا نو بجے دفتر جانا ہے اور جانے سے آدھے گھنٹے پہلے اٹھتے ہیں تو جلد بازی میں گڑبڑ کا امکان ہوتا ہے جبکہ جلد اٹھنا تیار ہونے کے لیے نہ صرف مناسب وقت دیتا ہے بلکہ مختلف مشاغل کا موقع بھی فراہم ہوتا ہے، سب سے اہم چیز یہ ہے کہ اس سے ذہنی تناﺅ کم ہوتا ہے جو آگے پورے دن میں بھی تناﺅ سے بچاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…