جمعہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2025 

یمن میں حوثیوں کے خلاف فیصلہ کن معرکہ شروع گھمسان کی لڑائی، حوثیوں نے عوامی مقامات، شہر کے اردگرد انوکھا کام کر دیا

datetime 18  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (نیوز ڈیسک)یمن کی سرکاری فوج نے الحدیدہ کے بین الاقوامی اڈے کی بیرونی دیوار پر حملہ کرتے ہوئے باغیوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے بھرپور لڑائی شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوائی اڈے اور اطراف میں یمنی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یمن فوج کے’مغربی ساحلی محاذ‘ کے سوشل میڈپا اکاونٹ پر

ایک فوٹیج پوسٹ کی گئی ہے جس میں فوج کو الحدیدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی دیوار پر چڑھتے دکھایا گیا ہے۔ فوٹیج میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سرکاری فوج عن قریب پورے ہوائی اڈے کو حوثی شدت پسندوں سے آزاد کرانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ادھر یمن کے میدان جنگ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ الحدیدہ کا معرکہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور سرکاری فوج مغرب کے سمت سے تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ لڑائی کے دوران الحدیدہ میں حوثیوں کے کئی اہم ٹھکانوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔اپنے دفاع اور سرکاری فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں عوامی مقامات، شہر کے ارد گرد اور سڑکوں کے کناروں میں خندقیں کھود دی ہیں تاکہ یمنی فوج کی پیش قدمی کو روکا جا سکے اور شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا سکے۔ انھوں نے شہر میں ہنگامی حالت بھی نافذ کر دی ہے اور وہ عام شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔یمنی فوج کی سرکار ی ویب سائٹ کے مطابق ہتھیار ڈالنے پر متفق ہونے والے حوثی جنگجوؤں کو سکیورٹی مہیا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے حالیہ دنوں میں الحدیدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی ہے اور برسر زمین یمنی فوج اور عوامی مزاحمتی فورسز نے حوثیوں کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔فوجی ذرائع نے عرب ٹی وی کو بتایا ہے کہ یمنی فوج عرب اتحاد کے ساتھ رابطے کے ذریعے الحدیدہ میں حوثی جنگجوؤں کا محاصرہ تنگ کر رہی ہے اور وہ شہریوں کے جانی نقصان کے بغیر تمام شہر کو حوثیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…