ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

نگران حکومت کی کوئی رٹ نہیں، اصل اختیارات کس کے پاس ہیں؟ تحریک انصاف کو کامیاب کرانے کیلئے کیا کام کیا جا رہا ہے؟زلفی بخاری کا معاملہ ثبوت ہے کہ۔۔عالمی ادارے کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

datetime 15  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں جولائی میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل انسانی حقوق کے علمبرداروں، فعال کارکنوں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے دیگر افراد کی پکڑ دھکڑ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکام سے فوری طور پر ایسے اقدام بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے پاکستان میں

ہونے والی بے جا گرفتاریوں، گمشدگیوں اور پر امن مظاہروں کے دوران ہونے والی زیادتیوں پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام ان افراد کے خلاف شدید کارروائیاں کر رہے ہیں جو حکومت کی مخالفت کرتے ہیں، چاہے یہ لوگ سڑکوں اور گلیوں میں احتجاج کر رہے ہوں یا ٹیلی ویژن پر حکومتی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوں، یا پھر اخباروں اور سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہوں۔تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ پر مختلف سماجی کارکنوں اور صحافیوں نے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت صحافتی اداروں اور آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ بالکل درست ہے۔ایسے وقت میں جب ملک میں نئے انتخابات ہونے والے ہیں اس میں ایسا ماحول آئینی اداروں کے لیے ٹھیک نہیں۔ نگران حکومت نہ ہونے کے برابر ہے۔ نگران سیٹ اپ صرف سیاست دانوں کو بدنام کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا اور ان کی کوئی رٹ نہیں ہے۔نگران حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ منصفانہ انتخابات کرائیں۔ حالیہ دنوں میں زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے نکلوایا جانا ان کی جانبداری ثابت کرتا ہے اور الیکشن کی انجنئیرنگ کا عمل جاری ہے۔ ہمیں توقع نہیں کہ نگران حکومت اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…