جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کا پہلا ونڈ فری اے سی پاکستان میں متعارف، بجلی کی کتنی بچت ہوگی؟حیرت انگیز تفصیلات جاری

datetime 13  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف کنزیومر الیکٹرانکس برانڈ سام سنگ پاکستان نے دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے اس جدید ڈیزائن میں خصوصی ونڈ فری کولنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے ایئر کنڈیشنرز کی نئی سیریز صارفین کو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بغیر گھر کے اندر ٹھنڈا ماحول اور توانائی کی بچت فراہم کرے گی۔ ونڈ فری روم ایئر کنڈیشنر میں دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر استعمال کیا گیا ہے۔

ایئر کنڈیشنر درجہ حرات کو کنٹرول کرنے والے ونڈ فری گڈ سلیپ موڈ پر مشتمل ہے جو براہ راست ٹھنڈی ہوا کے بہاؤ کے بغیر رات کی بہتر نیند کیلئے مثالی ماحول پیدا کرتا ہے۔ ٹھنڈی ہوا 21,000 مائیکرو ایئر ہولز کے ذریعے منتقل کی جاتی ہے۔ دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر روائتی ماڈلز کے مقابلے میں 72 فیصد توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے۔ یہ ایئر کنڈیشنر بار بار آن آف کئے بغیر مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے لہذا یہ خاموش، زیادہ پائیدار اور موثر ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل کولنگ موڈ ہوا کو فوری طور پر ٹھنڈا کرتا ہے اور خودکار طریقے سے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لئے ونڈ فری موڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ 8 پول ڈیجیٹل انورٹر ٹیکنالوجی ہوا کو 43 فیصد جلدی ٹھنڈا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کا منفرد ڈیزائن کمرے میں ہوا کو بے مثال طریقے سے پھیلاتا ہے۔ حیران کن ’’سمارٹ ہوم‘‘ کی خصوصیت صارفین کو وائی فائی کی حامل ایپلی کیشن کے ذریعے ایئر کنڈیشنر کو کنٹرول کرنے اور شیڈول آپریشنز کے قابل بناتی ہے۔ یہ صارفین کو ایئر کنڈیشنر کو چلانے، مانیٹر کرنے اور بجلی کے استعمال کو محدود کرنے کے بارے میں لائیو فیڈ بیک بھی فراہم کرتا ہے۔ اس ایئر کنڈیشنر کے ’’ایزی فلٹرز‘‘ صاف اور صحت افزاء ہوا کو برقرار رکھتے ہیں جو مٹی، خطرناک اجزاء اور الرجری کو ہوا میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔

اس میں شامل Ionizer نقصان دہ وائرس اور بیکٹریا کو 99 فیصد تک کم کرتا ہے۔ ’’ایزی فلٹر پلس‘‘ باہر اوپر کی جانب نصب کئے گئے ہیں تاکہ انہیں کور کو کھولے بغیر آسانی سے باہر نکال کر صاف کر کے دوبارہ لگایا جا سکے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل کوٹنگ فلٹرز دھول، ہوا میں موجود اجزاء اور الرجیز کو روکتے ہیں۔ سام سنگ کے ایئر کنڈیشنر طویل المدت کارکردگی کے حصول کے قابل ہیں، ان میں شامل ’’ٹرپل پروٹیکٹر پلس‘‘ وولٹیج اسٹیبلائزر کے بغیر اوور لوڈ کو روکتا ہے جبکہ یہ ایئر کنڈیشنرز سخت ماحولیاتی حالات کو برداشت کر سکتے ہیں۔ سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے صدر وائے جے کم نے اس موقع پر کہا کہ کنزیومر الیکٹرانکس کے مابین جدت سام سنگ برانڈ کے وعدے کی بنیاد میں موجود ہے اور یہ مصنوعات ہمارے فلسفہ کی علامت ہیں۔ دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر گرم موسم میں کم ٹھنڈک اور بجلی کے زائد بلوں کے مسائل کو دور کرتا ہے۔ یہ غیر معمولی کولنگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت کی ضمانت بھی دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…