اسلام آباد (نیوزڈیسک ) گرمی اور دھوپ کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے دھوپ کی تپش سے انسانی جلد اور جسم کو طبی مسائل لاحق ہوتے ہیں تیزدھوپ میں سورج کی شعاعیں جسم کی کھال کو متاثرکرتی ہے۔حساس جلد کے افراد تیز دھوپ میں باہر نکلنے سے گریز کریں مسلسل تیزدھوپ میں رہنے سے جلد جھلس جاتی ہے جس سے جلد میں انفیکشن جنم لیتے ہیں تیز دھوپ میں چہرے کی حساس جلد زیادہ متاثر ہوتی ہے، ان خیالات کا اظہار ماہر امراض جلد ڈاکٹر قمر چانڈیو نے گفتگو میں کیا، انھوں نے کہا کہ شدیدگرمی اور تیز دھوپ میں حساس جلد پر آبلے پڑجاتے ہیں جلد میں انفیکشن بھی گرمی اورتیز دھوپ کی وجہ سے ہوتا ہے جبکہ گرمی دانے بھی انفیکشن کی ایک قسم ہوتی ہے جلد پر مسلسل دھوپ لگنے سے جسم پرگرمی دانے نکل آتے ہیں جو جلدی انفیکشن کہلاتے ہیں ان گرمی دانوں پر پیسنے ا?نے کی صورت میں انفیکشن بڑھ کر شدت اختیار کرلیتا ہے گرمی میں جلد زیادہ متاثرہوتی ہے اور جلد کے امراض زیادہ جنم لیتے ہیں۔بچے اور خواتین تیزدھوپ میں باہر نکلنے سے اجتناب کریں، دھوپ میں نکلنے والے افراد کو گھر جاکر ٹھنڈے پانی سے منہ دھونا چاہیے، تیز دھوپ سے بچوں کی نازک اسکن جلدی متاثر ہوتی ہے لہذا والدین بچوں کو تیز دھوپ میں باہر نہ نکلنے دیں، بچوں کو گرمی دانے ہونے کی وجہ بھی گرمی اور تیز دھوپ ہوتی ہے۔ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شدیدگرمی اور تیز دھوپ میں ضعیف افراد اور بچے باہر نکلنے سے اجتناب کریں شدید گرم موسم میں ہیٹ اسٹروک کا امکان ہوتا ہے متاثرہ افرادکو سر درد اور چکر ا?نے کے ساتھ قے بھی ہوسکتی ہے لو لگنے سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے ایسی صورت میں متاثرہ فردکو ٹھنڈی جگہ منتقل کرکے گھر کے ٹھنڈے مشروبات پلائے جائیں گرم موسم میں لیموں کا شربت پینا مفید ہوتا ہے گھروں میں لیموں پانی کا شربت پینے سے جسم کے ضائع ہونے والے نمکیات دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں شدید گرمی اور دھوپ میں پسینے خارج ہونے کی صورت میں جسم سے نمکیات ضائع ہوتے رہتے ہیں جس سے جسم میں پانی کی شدید کمی ہوجاتی ہے اورمتاثرہ فردکوچکر ا?نے اور سردرد کی شکایت ہوجاتی ہے۔گرمیوں میں ہلکے کھانوں کے ساتھ دہی کا استعمال مفید ہوتا ہے شہری شدید گرمی میں مرغن اور تیز مصالحے دار کھانوں سے اجتناب کریں، شہری شدید گرمی میں فریج میں رکھے باسی کھانے کھانے سے اجتناب کریں، باسی کھانے کھانے سے ہیضے کا مرض لاحق ہوسکتا ہے ہیضے کے مرض میں قے اور اسہال کی شکایت ہوتی ہے جس سے متاثرہ فردکے جسم میں پانی اور نمکیات کی شدیدکمی ہوجاتی ہے اور وہ کمزوری محسوس کرتا ہے۔شہری اپنے بچوں کو بازار اور ٹھیلوں پر فروخت ہونے والی غیر محفوظ کھانے پینے کی اشیا خریدنے سے روکیں، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شدید گرم موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے موسمی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے، بچوں کو اسہال اور قے کی صورت میں فوری طور پر او ا?ر ایس پلایا جائے اور فوری معالج سے رجوع کیاجائے۔
تیز دھوپ میں سورج کی شعاعیں جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کے لیے اہم خبر، دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا پلان تبدیل، نیا شیڈول سامنے آگیا
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
پی ٹی آئی کے حق میں کیپٹن صفدر کا بڑا بیان، اہم بات کہہ دی
-
الیکٹرک گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































