لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ اور ارجنٹائن کے درمیان 50 ارب ڈالرز کے قرضے کےلیے 3 سالہ اسٹینڈ بائی معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ادارے کے مطابق ، گزشتہ مہینے ارجنٹائن نے قرضے کےلیے ہم سے رجوع کیا تھا۔جس پر غور کرنے کے بعد
ہم نے 3 سالہ اسٹینڈ بائی قرضہ دینے پر اتفاق کرلیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ارجنٹائن کی ملکی کرنسی کی قدر میں حالیہ عرصے کے دوران نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور امید ہے کہ 50 ارب ڈالرز کی یہ رقم اس کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مدد دے گی