جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چین میں ابابیلوں نے وہ کر دکھایا جو بڑے بڑے انسانوں سے بھی نہ ہو پائے

datetime 19  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) مشرقی چین میں ابابیل کے گھونسلوں اور بچوں کی وجہ سے ایک پرانی عمارت کا انہدام روک دیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی صوبے زی جیان کے گاؤں زو یوان میں ایک پرانی عمارت کو نقص عامہ کے خطرے کے پیش نظر 5 جون کو منہدم کیا جانا تھا لیکن وہاں کام کرنے والے انجینئرز نے عمارت میں پرندوں کی آوازیں سنیں۔ اور پھر وہاں ابابیل کے 4 گھونسلے دیکھے۔

جن میں سے ایک میں ابابیل کے بھوکے بچے موجود تھے جو خوراک کے لیے چیخ رہے تھے۔وہاں کام کرنے والے ایک مزدور نے بتایا کہ ایک گھونسلے میں چار بچے بھوک کے مارے بار بار اپنا سر گھونسلے سے نکالتے اور آوازیں نکال رہے تھے، اس کے علاوہ گھونسلوں میں ابابیل کے 7 انڈے بھی پائے گئے۔ چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق جب عمارت گرانے والی ٹیم کا عملہ مقامی وائلڈ لائف ایسوسی ایشن کے دفتر پہنچا تو انہیں تجویز دی گئی کہ ان پرندوں کو یہاں سے نہ ہٹایا جائے۔ وائلڈ لائف حکام کی جانب سے حکام کو بتایا گیا کہ اگر ابابیلوں کو یہاں سے ہٹایا گیا تو خدشہ ہے کہ انسانی بو سے ابابیل گھونسلے چھوڑ کر چلے جائیں جس سے ان میں موجود بچوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ڈیمولیشن حکام کی جانب سے عمارت گرانے کے لیے نئی تاریخ نئی دی گئی لیکن وائلڈ لائف حکام کے مطابق ابابیل کے بچے 15 روز میں انڈوں سے باہر آ جاتے ہیں اور نئے بچوں کو خود سے اڑنے اور خوراک کھانے میں 10 روز لگ جاتے ہیں ، اس طرح عمارت کو دوبارہ گرانے میں تقریباً ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…