وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تانتا بندھا ہوا تھا لیکن وہ دھرنوں کی وجہ سے نہیں آئے اس لیے ان سے سوال کرتا ہوں کہ دھرنے والوں نے پاکستان کی ترقی کا راستہ کیوں روکا ہوا ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ ان کی وجہ سے ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور بجلی کے منصوبوں پر کام شروع نہ ہو سکا – اعوام کو ان سے پوچھنا چاھیے کہ ایسا کیوں کیاگیا ہے – اور آج ھم اپنے حوصلوں کی وجہ سے یہ رکاوٹیں عبور کر رھے ھیں – وزیراعظم کا کہنا ہے کہ معیشت کی بہتری سے ہی ڈیم اور بندرگاہیں بنیں گی – وزیراعظم کا کہنا ہے کہ الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی اس لیے اس پر گفتگو بے بنیاد ہے – ملک کی تقدیر کے فیصلے چوکوں پر نہیں ہوں گے۔