سڈنی(این این آئی) پوری دنیا میں ہوا بازی کی صنعت مشکلات کا شکار ہے اور اس ایک وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ پائلٹس کی تعداد میں کمی ہونا بھی ہے، جس باعث متعدد ایئرلائنز کے طیارے بے کار کھڑے ہیں۔حالانکہ پائلٹس کو ملنے والی بھاری تنخواہوں کو منافع میں تبدیل کردیا گیا ہے تاہم پھر بھی دنیا بھر میں یونین تنظیمیں مزید مراعات کا مطالبہ کررہی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق اماراتی ایئرلائن اور آسٹریلیا کی قنطاس ایئرویز کی جانب سے پائلٹس کی بھرتیوں کے لیے تمام
وسائل کا استعمال کیا گیا لیکن پھر بھی انہیں زیر تربیت پائلٹوں کی تعداد میں مسلسل کمی کے باعث کمرشل پروازوں کی طرح جیٹ طیاروں کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس حوالے سے آئرلینڈ کی ایئرلائن ریانیر کے پائلٹس یورپ بھر میں کام کی بہترصورتحال کے لیے یونین تشکیل دے رہے ہیں جبکہ ایئر فرانس کے پائلٹس تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کررہے ہیں۔دوسری جانب امریکا میں ایک دہائی قبل ایئرلائنز کو درپیش مالی بحران کے باعث جن پائلٹس کو تنخواہوں میں کمی کا سامنا تھا ۔