اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے کورنگ نالہ پرغیرقانونی رہائشیوں سے 10 روزمیں جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کورنگ نالہ پرناجائزتجاوزات ختم کریں‘سرکارکی زمین پرگھربنانے کی اجازت نہیں دیں گے،جن کی ملکیت نہیں بلڈوزرسے گرادیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے بنی گالہ تجاوزات تعمیرات کیس کی سماعت کی،چیف جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیتے
ہوئے کہا کہ کورنگ نالہ پرناجائزتجاوزات ختم کریں،سرکارکی زمین پرگھربنانے کی اجازت نہیں دیں گے،جن کی ملکیت نہیں بلڈوزرسے گرادیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ غیرقانونی گھربنانے والوں نے وفاقی محتسب سے رجوع کرلیا،محتسب سے رجوع کرنے والے تجاوزات تسلیم کرتے ہیں،عدالت نے کورنگ نالہ پرغیرقانونی رہائشیوں سے 10 روزمیں جواب طلب کرلیااورکیس کی سماعت 24 جون تک ملتوی کردی۔