جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

فٹبال ورلڈ کپ سے قبل دوستانہ میچ میں اسلامی روایات کی بہترین مثال قائم ، تیونس کے مسلمان کھلاڑی کس طرح اپنے ساتھیوں کو افطار ی کا موقع فراہم کرتے رہے ؟

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تیونس سٹی( آن لائن ) فیفا ورلڈ کپ سے قبل دوستانہ میچز کے دوران تیونس کے گول کیپر معیز حسین انجری کا بہانہ بناکر اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو افطاری کا موقع فراہم کرتے رہے۔گزشتہ ہفتے کے دونوں دوستانہ میچز کے دوران ہی افطار کا ٹائم تھا، اس لیے ٹیم نے ایک پلان بنایا جس کے تحت پرتگال سے میچ کے دوران 58 ویں منٹ میں جب حریف سائیڈ کو 2-1 کی برتری حاصل تھی معیز

نے اچانک خود کو انجرڈ کرلیا، جب میڈیکل عملہ ان کی جانب جارہا تھا تو باقی ٹیم سائیڈ لائن پر چلی گئی جہاں پہلے سے ہی کھجوریں اور پانی موجود تھا، وہ گول کیپر کے اٹھنے تک روزہ افطار کرچکے تھے، یہی سب کچھ ہفتے کو ترکی کے خلاف میچ میں بھی ہوا۔تیونس کو ورلڈ کپ میں ایسا کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیونکہ ان کے پہلے گروپ میچ سے قبل ہی ماہ رمضان ختم ہوجائے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…