پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

دوران آپریشن تیز میوزک پر رقص کرنے والی خاتون سرجن کا چرچا یہ خاتون سرجن کون ہے اور آپریشن کے دوران یہ ایسا کیوں کرتیں ہیں ؟

datetime 5  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلانٹا(این این آئی) امریکا میں ایک خاتون پلاسٹک سرجن حساس آپریشن کے دوران نہ صرف ریپ میوزک پر ڈانس کرتی ہیں بلکہ ان کے ساتھ پورا عملہ بھی گاتا اور ڈانس کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ اس ویڈیو کو تشہیر کے لیے آن لائن پوسٹ کردیتی ہیں۔ان خاتون کا نام ڈاکٹر ونڈل باؤٹے ہیں اور وہ خود کو ساؤتھ ایسٹ کی اول خاتون پلاسٹک سرجن قرار دیتی ہیں۔ اگرچہ ان کے پاس جارجیا ریاست کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے لائسنس موجود نہیں

لیکن وہ ریاستی قانون کے تحت کسی دوسری جگہ کے لائسنس پر بھی کام کرسکتی ہیں۔ان کی جانب سے ویڈیو میں مریض بے ہوش دکھائی دیتے ہیں اور وہ ان کے سامنے ناچتے گاتے ہوئے آپریشن کرتی ہیں جس پر لوگوں نے اعتراض کیا ہے۔ اسی لیے یوٹیوب ان کی 20 ویڈیو ہٹا چکا ہے۔ دوسری جانب سرجری کے دوران مریض سے ویڈیو کی کوئی اجازت بھی نہیں لی جاتی۔ایک خطرناک ویڈیو میں ڈاکٹر ونڈل کو نشتر سے مریض کا جسم کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران آپریشن تھیٹر میں ایک گانے ’ کٹ اِٹ‘ پر ڈانس ہورہا ہے۔ اسی طرح ایک ویڈیو میں وہ ایک اور مریض کے پاس آکر وہ اپنا تیار کردہ گانا گارہی ہیں۔کبھی کبھی ان کا پورا اسٹاف بھی پس منظر میں ڈانس کرتا ہے۔ اس کے بعد 6 ماہ میں ان میں پیشہ ورانہ غفلت کے 5 مقدمے چلے ہیں۔ ان کی ویڈیوز چلنے کے بعد ان سے علاج کرانے والی 100 خواتین سامنے آئی ہیں جنہوں نے ڈاکٹر سے شکایات کی درخواست جمع کرائی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…