پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

مچھر دن میں کہاں جاتے ہیں؟

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

   اسلام آباد (نیوزڈیسک)مو سم گرما کے آنے سے قبل ہی ہمارا خون چوسنے والے مچھروں کی آمد ہوجاتی ہے اور یہ ننھی بلائیں رات بھر ہمیں ستانے کے بعد دن کے وقت کہیں غائب ہوجاتی ہیں۔ اکثر یہ سوال ذہن میں آتا ہے کہ مچھر رات کو حملہ کیوں کرتے ہیں اور دن میں کہاں غائب ہوجاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق خون چوسنے کا کام صرف مادہ مچھر کرتی ہے اور اس خون کو اپنی غذا کے لئے نہیں بلکہ انڈے تخلیق کرنے کے لئے استعمال کرتی ہے۔ جب مادہ مچھر خون چوس لیتی ہے تو اسے انڈوں کو جنم دینے کے لئے آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ دن کی حرارت مچھروں کی زندگی کا خاتمہ کرسکتی ہے لہٰذا مادہ مچھر رات کے وقت نکلتی ہے اور خون چوسنے کے بعد گھنے درختوں اور پودوں یا آپ کے گھر کی دیواروں میں بنے چھوٹے چھوٹے سوراخوں میں جا بیٹھتی ہے۔ یہ انڈوں کو جنم دینے تک دوبارہ واپس نہیں آتی اور اس کی عمر تقریباً ایک سے دو ماہ ہوتی ہے۔ تمام مچھر شہد کی مکھیوں کی طرح پھولوں کا رس چوس کر اپنی غذا حاصل کرتے ہیں لیکن مادہ مچھر انڈے بنانے کے لئے رات کے وقت جانوروں کا خون چوستی ہے، جبکہ دن کے وقت کونوں کھدروں میں چھپ کر انڈے پیدا کرتی ہے۔ نر مچھر چونکہ انڈے پیدا کرنے کی ذمہ داری سے آزاد ہوتے ہیں لہٰذا انہیں خون چوسنے کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ رات کے وقت ہم پر حملہ کرنے کے ذمہ دار بھی نہیں ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…