پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

روس نے فٹبال ورلڈ کپ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی،داخلے کیلئے کیا چیز ضروری ہے؟سفارتخانے کا ناقابل یقین اعلان

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فٹبال شائقین بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکیں گے۔روس کی حکومت نے اعلان کردیا  ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے پیش نظر روس نے میچ کے ٹکٹ کو ویزے کا سٹیٹس دے دیا ہے یعنی جس کے پاس بھی میچ کا ٹکٹ ہوگا وہ بغیر ویزا کے روس کا سفر کرسکے گا۔ایک قومی روزنامے کے مطابق  اہم میچز کے آن لائن ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں روسی حکام اس ٹورنامنٹ کو ایک تاریخی واقعہ ٹھہرا رہے ہیں۔

روسی حکام نے اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ روس میں آنے والے غیر ملکیوں کو فٹ بال میچز کے 11میزبان شہروں میں فری ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی ، جس کے لیے شرط صرف میچ کا ٹکٹ ہوگی۔رپورٹ کے مطابق روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکریٹری اور پریس اتاشی ویاچسلیو سینٹائرن کا کہنا تھا کہ ویزا فری داخلے کا اطلاق پاکستانی فٹ بال شائقین پر بھی ہوگا۔واضح رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ روس اور سعودی عرب کے درمیان 16 جون کو کھیلا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…