برلن(سی پی پی) پاکستانی شہری جرمنی میں ملازمتوں کے حصول میں سب پر بازی لے گئے ہیں،2015 سے اب تک جرمنی آنیوالے مہاجرین اور تارکین وطن میں سے ہر چوتھا فرد اب برسر روزگار ہے،جرمنی میں روزگار کی منڈی اور ملازمتوں سے متعلق تحقیق کے ادارے (آئی اے بی)کی رپورٹ کے مطابق مہاجرین اسی رفتار سے روزگار کی ملکی منڈی تک رسائی
حاصل کرتے رہے تو اگلے 5 برسوں میں نصف ملین سے زائد تارکین وطن برسر روزگار ہونگے۔حالیہ برسوں کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن میں روزگار کے حصول کی شرح بھی مختلف رہی، پاکستانی تارکین وطن کے علاوہ ایران اور نائجیریا سے تعلق رکھنے والے مہاجرین بھی جرمنی میں ملازمتوں کے حصول کی شرح میں نمایاں رہے۔