بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

114، 116نہ ہی 118 ،ڈالر کی یکدم لمبی چھلانگ،قیمت کہاں سے کہاں تک جا پہنچی؟پاکستانی ہاتھ ملتے رہ گئے

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 119.35 روپے کی ریکارڈ ترین سطح پر جا پہنچی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بتدریج اضافہ ہوا جس کے باعث ڈالر کی قدر119روپے کی ریکارڈ سطح کوچھو گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 118.40روپے سے بڑھ

کر118.50روپے اور قیمت فروخت 118.90روپے سے بڑھ کر119.35 روپے ہو گئی تاہم انٹربینک مارکیٹ مستحکم رہی اور سٹیٹ بینک کے ڈیٹا کے مطابق ڈالر 115.61 روپے کی سطح پر برقراررہا۔دوسری جانب انٹر بینک میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر2پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید115.62روپے سے بڑھ کر115.64روپے اور قیمت فروخت 115.67روپے سے بڑھ کر115.69روپے ہو گئی۔دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران محدودپیمانے پر تیزی رہی اورکے ایس100انڈیکس کی42900کی نفسیاتی حدبحال ہوگئی،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب49کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت58.53فیصدکم جبکہ47.88فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 42749پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیا تاہم سابق چیف جسٹس (ر) ناصرالملک کا بطورنگران وزیراعظم حلف اٹھانے اور نئے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی برکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنزکی جانب سے بینکنگ اورتوانائی

سیکٹرمیں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 ابڈیکس ایک موقع پر 42970کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پ

ر کے ایس ای100انڈیکس66.17پوائنٹس اضافے سی42912.81پوائنٹس پر بندہوا۔جمعہ کومجموعی طور پر307کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سی142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،147کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5ارب49کروڑ83لاکھ62ہزار717روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ

کر89کھرب7ارب94کروڑ51لاکھ76ہزار320روپے ہوگئی۔جمعہ کو5کروڑ92لاکھ27ہزار650شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعرات کی نسبت 8کروڑ35لاکھ96ہزار130شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولیوکے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت150.00روپے اضافے سی3150.00روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت149.15روپے

اضافے سی8000.00روپے ہوگئی۔نمایاں کمی فلپس موریس کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت155.36روپے کمی سی2974.10روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت73.66روپے کمی سی1399.71روپے ہوگئی۔جمعہ کو ڈولمین سٹی کی سرگرمیاں ایک کروڑ23لاکھ52ہزار500شیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سی13.15روپے اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں43لاکھ93ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…