جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

روس، یو اے ای دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وسیع عالمی اتحاد کی تشکیل پر متفق

datetime 2  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)متحدہ عرب امارات اور روس نے دہشت گردی کے خلاف وسیع تر عالمی اتحاد کی تشکیل کا متفقہ مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملک مشرق وسطیٰ کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک خطہ دیکھنا چاہتے ہیں۔عر ب ٹی وی کے مطابق امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان نے اپنے دورہ روس کے دوران ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوتن

سے تفصیلی ملاقات کی۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کئی معاہدوں اور باہمی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔صدر پیوتن اور اماراتی ولی عہد کی ملاقات میں دوطرفہ تزویراتی شراکت کا اعلان کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا کہ روس اور امارات دہشت گردی کے پھیلتے ناسور کے خاتمے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا اور دہشت گردی کے معاون ممالک کو روکنا ہو گا۔بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ دہشت گردی کے حوالے سے دہرا معیار ترک کرتے ہوے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی معاہدوں کی روشنی میں دہشت گردی کے خلاف عالمی اتحاد تشکیل دے۔اس موقع پر دونوں ملکوں نے سیاسی اور دفاعی شعبوں سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے اتفاق کیا۔ دونوں ملکوں نے مشرق وسطیٰ کو دہشت گردی اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے پاک خطہ بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…