جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

حکومت کے جاتے ہی پاکستانیوں پر قیامت ٹوٹ پڑی پھلوں اور سبزیوں کےنرخ کہاں تک جا پہنچے، عوام کی چیخیں نکل گئیں

datetime 1  جون‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی )صوبائی دارلحکومت لاہور میں پرچون سطح پر پھلوں اور سبزیوں کی من مانے نرخوں پر فروخت کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا ،حکومت کے تحلیل ہونے کے بعد دکانداروں کو مزید کھلی چھوٹ مل گئی ۔گرمی کی وجہ سے لیموں کی سب سے زیادہ مانگ ہے تاہم کسی بھی جگہ پر اسکی سرکاری نرخوں پر فروخت نہیں ہو رہی ۔ایک کلولیموں دیسی

کی سرکا ری قیمت 123 روپے مقرر ہے لیکن دکانداروں کی جانب سے 180سے 190روپے تک فروخت کی گئی ۔آلو نیاکچا چھلکا کے سرکاری نرخ21روپے مقرر تھے تاہم اس کی مختلف مقامات پر 28سے 30روپے تک فی کلو فروخت دیکھی گئی ۔ ،پیاز21روپے کی بجائے 25سے30روپے، ٹماٹر16روپے کی بجائے 25روپے،لہسن دیسی74روپے کی بجائے110روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائے140 روپے، ادرک تھائی لینڈ 116روپے کی بجائے175روپے، ادرک چائنہ 156روپے کی بجائے220 روپے، بینگن 27روپے کی بجائے32روپے،کھیرا دیسی 27روپے کی بجائے35روپے،کھیرا فارمی 20روپے کی بجائے 25روپے،پالک17روپے کی بجائے 24روپے، ٹینڈے دیسی 47کی بجائے 50روپے، ،پھلیاں58روپے کی بجائے85روپے، پھول گوبھی 51روپے کی بجائے 60 روپے،گھیاکدو 18کی بجائے23روپے، سبز مرچ 58روپے کی بجائے100روپے،شملہ مرچ 30روپے کی بجائے47روپے، بھنڈی35روپے کی بجائے50روپے،مٹر106روپے کی بجائے160روپے میں فروخت کئے گئے ۔ پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو186روپے کی بجائے250سے260روپے،سیب سفید 96روپے کی بجائے130سے150روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائے200روپے،ایک کلو خوبانی سفید 166روپے کی بجائے 200 روپے،آڑو85روپے کی بجائے130روپے،کھجور ایرانی کھلی172روپے کی بجائے 240روپے،کھجور اصیل کھلی 146روپے کی بجائے220روپے،گرما 69روپے فی کلو کی بجائے 74روپے،آم سندھڑی 141روپے کی بجائے 160روپے، آلو بخارا 206روپے کی بجائے330روپے اورایک کلو انگور 141روپے کی بجائے 220روپے تک فروخت کئے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…