جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

اب مزا آئیگا۔۔خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی ختم ہونے پر انکو نا اہل کروانے والے پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کا ایسا ردعمل کہ سب حیران رہ گئے سپریم کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر ن لیگ کو شرم سے پانی پانی کر دیا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پرانکے سیاسی مخالف عثمان ڈار کا بھی ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر خواجہ آصف کے

سیاسی مخالف عثمان ڈار جن کی درخواست پر خواجہ آصف کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحیات نا اہل قرار دیا تھا کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی تاحیات نااہلی ختم ہونے پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں لیکن جب خواجہ آصف کو نااہل کیا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ عثمان ڈار مجھے سیالکوٹ میں شکست نہیں دے سکا تو اس نے عدالتوں کا سہارا لیا۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب خواجہ آصف سے میرا مقابلہ سیالکوٹ کی عوام کی عدالت میں ہو گا۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ میں مریم نواز اور نواز شریف کو خصوصی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یہ وہی سپریم کورٹ ہے جس کے لیے آپ لوگ تضحیک آمیز باتیں کرتے ہیں لیکن آج عدلیہ نے ان کا وزیر خارجہ بحال کر دیا ہے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے آج خواجہ آصف کی تاحیات نا اہلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ان کی تاحیات نااہلی ختم کر دی ہے۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رواں برس 26 اپریل کو تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اُس وقت کے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔خیال رہے کہ خواجہ آصف کی نا اہلی کا فیصلہ آنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عثمان ڈار کو شاباش دی تھی جبکہ سیالکوٹ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے بھرپور جشن منایا تھا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…