اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

زیادتی کیس میں ملوث فاروق بندیال کو پارٹی سے نکالنے پر اداکارہ شبنم کا بھی ردعمل سامنے آگیا، ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر کپتان پرتنقید کرنیوالوں کی بولتی بند کرادی، پاکستانیوں کو مخاطب کر کے کیاکہہ دیا؟

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کے ساتھ زیادتی کے واقعے میں ملوث فاروق بندیال کو پی ٹی آئی سے نکالنے پر اداکارہ عمران خان کی شکرگزار۔تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل خوشاب سےتعلق رکھنے والے معروف کاروباری اور ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک فاروق بندیال نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے

انہیں تحریک انصاف کا پرچم پہنا کر ان کی پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کی منظوری دی تاہم سوشل میڈیا پر فاروق بندیال کے ماضی کی خبریں سامنے آنا شروع ہو گئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس حوالے سے تحریک انصاف اور عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر آنیوالی خبروں نے فاروق بندیال کے ماضی سے پردہ اٹھادیا اور پاکستان کے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ لوگ فاروق بندیال بارے بہت سی چیزیں بھول چکے تھے مگر بھلا ہو سوشل میڈیا صارفین کا جنہوں نے فاروق بندیال کے ماضی کے کالے کرتوتوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے حقیقت کو سامنے لائے 1970ءکے عشرے میں وہ ماضی کی معروف اداکارہ شبنم کے گھر ڈکیتی اور ان سے زیادتی کے واقعے میں ملوث تھا۔جیسے ہی یہ بات سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین نے فاروق بندیال کے پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر خوب لتے لئے اور تنقید کی جبکہ فاروق بندیال نامی ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر مقبول ہوگیا۔سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے فیصلے کو اداکارہ شبنم نے سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹویٹ میں لکھا ، ’ میں جنسی زیادتی کے ایک مجرم کو پارٹی سے نکالنے پر عمران خان کے عمل کو سراہتی ہوں ساتھ ہی میں پاکستانی عوام کی بھی مشکور ہوں جو ایک ریپسٹ کے خلاف کھڑے ہوئے، جیتے رہیں۔‘سوشل میڈیا پرعوام کی جانب سے شدید تنقید کے بعد عمران خان نے نعیم الحق

کو معاملے کی چھان بین کے احکامات دیئے اور فاروق بندیال کے جرم کی تصدیق کے بعد عمران خان نے انہیں فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا۔خیال رہے کہ یہ معاملہ ’شبنم ڈکیتی‘ کیس کے نام سے بہت مقبول ہوا تھا۔اس ضمن میں سوشل میڈیا پر اکتوبر 1979ء کے ایک اخبار کا تراشا بھی زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی عدالت نے شبنم ڈکیتی کیس کے پانچ مجرموں کو

سزائے موت سنائی تھی۔ان مجرموں میں فاروق بندیال ، یعقوب بٹ، عابد، تنویر اور جمشید اکبر شامل تھے، اس کے علاوہ ایک مجرم کو 10 سال قید اور ساتواں مجرم مفرور قرار دیا گیا تھا، ان مجرموں کو کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی کوٹھڑی میں رکھا گیا تھا۔بعدازاں فاروق بندیال نے دبائو ڈال کر اداکارہ شبنم کو مجبور کیا جس پر اداکارہ شبنم نے انہیں دبائو میں آکر معاف کر دیا تھا تاہم اس کے بعد اداکارہ شبنم نے پاکستان اور فلمی دنیا کو خیر آباد کہہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…