جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

ناصر محمود کھوسہ کی نگراں وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت ،تحریک انصاف نے متبادل نام کا بھی اعلان کردیا

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) تحر یک انصاف کے یوٹرن کے بعد ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ‘تحریک انصاف کا پنجاب کے نگران وزیر اعلی کیلئے دو نئے ناموں کا اعلان کر دیا ‘تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں سابق آئی جی خیبر پی کے ناصر درانی اور دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری کے نام فائنل ہوئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی چار رکنی کمیٹی نے مشاورت کے بعد نگران وزیراعلی پنجاب کے لیے ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ چار رکنی کمیٹی نے ناموں کو فائنل کرنے کے بعد عمران خان کو آگاہ کیا جنہوں نے ناموں کی منظوری دے دی۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید دونوں نام آج وزیراعلی پنجاب کو دیں گے۔ اس سے پہلے تحریک انصاف نے ناصر محمود کھوسہ کا نام نگران وزیراعلی کے لیے دیا تھا جسے واپس لے لیا گیا اور چار رکنی کمیٹی جس میں جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، علیم خان اور میاں محمود الرشید شامل تھے نے مشاورت اور نامزد افراد سے رابطے کے بعد ناموں کا اعلان کیاتحریک انصاف کے یوٹرن کے بعد وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نگران وزیراعلی کے لئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئے۔ شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے مشاورت کے بعد ناصر کھوسہ کے نام کا اعلان کیا تھادوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق بیوروکریٹ ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلی پنجاب کا عہدہ سنبھالنے سے معذرت کرلی ہے،ناصر محمود کھوسہ کا کہنا تھا کہ ان کی نامزدگی واپس لیکر انہیں میڈیا میں متنازع بنا دیا گیا،میرے کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، اگر اس منصب کے لیے میرا نام تجویز کرنے سے پہلے مشورہ کرلیا جاتا تو بہتر ہوتا۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…