سنگاپور(آئی این پی) سنگا پور کی ایک ایئرلائن نے طویل ترین فلائٹ متعارف کروانے کا اعلان کر دیا، فلائٹ 19 گھنٹوں پر محیط ہوگی جبکہ اس کا سفر 16 ہزار 7 سو کلومیٹر ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سنگاپور کی ایک ایئرلائن
نے طویل ترین فلائٹ متعارف کروانے کا اعلان کیاہے۔یہ پرواز 19 گھنٹوں پر محیط ہوگی جبکہ اس کا سفر 16 ہزار 7 سو کلومیٹر ہوگا۔موجودہ طویل ترین فلائٹ قطر ایئرویز کی ہے جو دوحہ سے آکلینڈ اور آسٹریلیا کی جانب روانہ ہوتی ہے۔