لاہور( این این آئی)2003ء میں کس مشکل کا شکار ہوگیا تھا جس کی وجہ سے 60ہزار ڈالر زخرچ کرنا پڑ گئے ؟ شہبازشریف کا حیرت انگیز انکشاف،کہیں نیب پوچھ نہ لے یہ کہاں سے آئے؟قہقہے لگ گئے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ کی تقریب کے دوران بتایا
کہ 2003ء میں کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوا اور اللہ تعالیٰ نے میری جان بچائی ۔ بیرون ملک علاج پر میرے 60ہزار ڈالر خرچ ہوئے تاہم اس کے ساتھ ہی شہباز شریف نے کہا کہ میں نے کہہ تو دیا ہے نیب اب پوچھ نہ لے یہ 60ہزار ڈالر زکہاں سے آئے جس پر صحافیوں سمیت تمام شرکاء مسکرا دئیے ۔