جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ، لیکن عوام سے کیے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ، سراج الحق

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ، لیکن حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے اگر سیاستدان اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے تو پھر کوئی اوران کو استعمال کرے گا،پاکستان کے اندر جمہوریت ابھی تک کمزور اور عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی، امید ہے

نگران وزیر اعظم کی نگرانی میں ملک کے اندر شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ منتخب حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے، لیکن حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پاکستان کے اندر جمہوریت ابھی تک کمزور ہے جو عوام کو ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان میں جمہوریت ہر وقت خطرے میں رہتی ہے، میری دعا ہے کہ جمہوریت مضبوط ہو جائے تاکہ اس کو لاحق خطرات کم ہوں ۔ نگران حکومتوں پر صوبوں میں اتفاق نہہونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس پر سیاستدانوں کو سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہوگا۔ اگر سیاستدان اپنے اختیارات استعمال نہیں کریں گے تو پھر ان کو کوئی اور آکران کو استعمال کرے گا۔ خوشی اس بات کی ہے کہ وفاق میں سنجیدگی کے باعث نگران وزہر اعظم کے نام پر اتفاق ہو گیا اور ناصر الملک ایک اچھے کردار کے انسان ہیں جو سب کو قابل قبول ہیں۔ امید ہے ان کی نگرانی میں ملک کے اندر شفاف اور غیر جانبدار انتخابات ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…