اتوار‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2024 

5سال میں عوام کو ترقی کرتا پاکستان دے کر جارہے ہیں، مریم اورنگزیب

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ترقی کا نواز شریف کا وژن سب کے سامنے ہے، 5سال میں عوام کو ترقی کرتا پاکستان دے کر جارہے ہیں، ملک بھر میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا، وزیراعظم کا ہیلتھ پروگرام مثالی اقدام ہے، سعد رفیق نے دن رات کی محنت سے ریلوے کو بحال کیا، خیبر پختونخوا میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا ۔

تحریک انصاف کا یوٹرن بہت بڑا مذاق بن چکا ہے، پاکستان کی عوام ووٹ کا استعمال کارکردگی کے بیناد پر کریں، عوام انتخابات کے ذریعے جسے بطور وزیراعظم منتخب کریں وہ پانچ سال اپنی مدت کرے۔ جمعرات کو مریم اورنگزیب نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام جمہوری اور آمرانہ دور کا خود موازنہ کریں، عوام خود فیصلہ کریں ترقی کس دور میں ہوئی۔ 2013میں حکومت سنبھالی تو ملک بدحالی کا شکار تھا، 5سال میں عوام کو ترقی کرتا پاکستان دے کر جارہے ہیں۔ بجلی بحران ختم کیا اور وافر مقدار میں بجلی نظام میں شامل کیِ مستقبل کی توانائی ضرورت مدنظر رکھ کر منصوبے لگائے، ملک میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے امید ہے کہ آئندہ حکومت پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ پاکستان کی شرح گروتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ہم نے ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر کام کیا۔ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کیا ۔ کراچی اور بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا۔ ترقی کا نواز شریف کا وژن سب کے سامنے ہے۔ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر کام کیا۔ ملک بھ میں موٹرویز کا جال بچھایا گیا۔کسانوں کو منڈیوں تک آسان رسائی فراہم کی ۔ پنجاب میں فارم ٹو مارکیٹ منصوبے کامیابی سے مکمل ہوا۔ صحت کے شعبے میں انقلابی کام کیا گیا۔ وزیراعظم کا ہیلتھ پروگرام مثالی اقدام ہے۔ تعلیم کے شعبے میں بھی بھرپور کام کیا گیا۔ ریلوے کی ترقی عوام کے سامنے ہے۔ وفاق اور پنجاب کے اقدامات کو دنیا

سراہ رہی ہے۔ سعد رفیق نے دن رات کی محنت سے ریلوے کو بحال کیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے مثالی ترقی کی۔ ملک چلانا یوٹرن اور سوشل میڈیا سے نہیں چلتا۔ پی ٹی آئی نے 90دن میں کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا۔ میٹرو پر تنقید کرنے والے آج اپنی میٹرو نہ بنا سکے۔ خیبر پختونخوا میں ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا۔ تحریک 100دن کے پروگرام میں ایک کارکردگی دیکھا دیں۔ 100دن

کے صفحوں میں پشاور کی میٹرو کی داستان لکھ دیں۔ مسلم لیگ (ن) نے ایجوکیشن کے میدان میں وفاق اور پنجاب میں بہت کام کرکے دکھائے۔ پورے پاکستان میں بجلی بنانے والے آج پورے پاکستان کی بجلی استعمال کررہے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کے نام پر انہوں نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا ۔ پاکستان تحریک انصاف کا یوٹرن بہت بڑا مذاق بن چکا ہے۔ اس یوٹرن پر پاکستان کی عوام آپ کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اس طرح کا مذاق کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔ عمران خان صاحب تھوڑا سے سوچیں کہ پانچ سال انہوں نے کیا کیا۔ خیبر پختونخوا میں پانچ سال میں کیا کیا۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ بنانے کا مقصد پاکستانی عوام کو ان کی منتخب کردہ نمائندوں کی کارکردگی دیکھانا۔ اس ٹیلی ویژن کے ذریعے اپوزیشن اور حکومت کی کارکردگی نشر کی جائے گی۔ سندھ حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ تنقید ضرور کریں۔

پانچ سالوں میں ہر صوبے میں ایک حکومت تھی ۔ کچھ غلطیاں ہم سے بھی ہوئیں لیکن ہم نے کام کرکے دکھائے۔ میڈیا کے لوگوں سے بہت عزت ملی۔ میری ہر طرح سے رہنمائی کی گئی۔ خواتین کا کردار پارلیمنٹ میں جو رہاوہ سب کے سامنے ہے۔ ووٹ کا استعمال نہ کرنا ملک کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔ پاکستان کی عوام ووٹ کا استعمال کارکردگی کے بنیاد پر کریں۔ شاہد خاقان عباسی کی کارکردگی اور ان کے کئے ہوئے کام سب کے سامنے ۔

ملک کو آگے لے کر جانے کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ جس طرح 10سال مکمل ہوا اس طرح آنے والے ہر دور جمہوری ہوگا۔ ہم وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں تاکہ ہر پاکستانی خوشی س اپنے آپ کو پاکستانی کہہ سکے۔ سب عوام نے ہمیں 31تاریخ تک کام کرنے کیلئے کہا ہے۔ حکومت کام کررہی ہے۔ 2018میں ہونے والے انتخابات کوئی نہیں روک سکتا۔ عوام انتخابات کے ذریعے جسے بطور وزیراعظم منتخب کریں وہ پانچ سال اپنی مدت کرے۔ الیکشن کمیشن کا صاف شفاف انتخابات کرانے میں بہت اہم کردار ہے۔ الیکشن کمیشن کو وقت پر انتخابات کرانے چاہیے۔ تحریک انصاف ہر دو گھنٹے بعد اپنے امیدواروں کے نام بدل دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



حرام خوری کی سزا


تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…