ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اپنا فرض ادا کریں‘جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ‘جو سرکاری ملازم اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کرتا اس کا احتساب ہونا چاہیے،احسن اقبال

datetime 31  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اپنا فرض ادا کریں‘جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ‘جو سرکاری ملازم اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کرتا اس کا احتساب ہونا چاہیے‘پچھلے 6 ماہ سے حکومت کا پہیہ جام ہو گیا ‘اس طرح کے ماحول میں ملک کیسے چل سکے گا۔

جب ایک افسر فیصلہ کرنا بوجھ سمجھے گا تو ہم دنیاکا مقابلہ کیسے کریں گے‘پاکستان تب ترقی کرے گا جب مقننہ‘ عدلیہ اور انتظامیہ کا پرچم بلند ہو گا‘جب یہ تینوں ادارے ہم آہنگی سے کام نہیں کریں گے تو پھر پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی۔جمعرات کو احسن اقبال نے سٹیزن چارٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اچھا کام کرتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے ‘ پولیس کے اندر ایس ایچ او آف دی منتھ یا پولیس مین آف دی منتھ کا سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اس طرح سول ایڈمنسٹریشن میں بھی آفیسر آف دی منتھ کا ایوارڈ دینا چاہیے۔ محنتی افراد کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ اس طرح انہیں احساس ہو گا کہ یہ ہماری کارکردگی ہے۔ جو لوگ ناقص کارکردگی دکھائی گے انہیں وظیفہ دینے کی ضرورت نہیں۔ حکومت کا فرض ہے کہ وہ لوگوں کی خدمت کرے ۔ کوئی حکومت کی تنخواہ کو وظیفہ سمجھتا ہے وہ بہت بڑی خیانت کا مرتکب ہے۔ حلال اور حرام کا فرق صرف ذبیحہ گوشت تک محدود نہیں ہوتا۔ جو سرکاری ملازم اپنی ڈیوٹی پوری نہیں کرتا اس کا احتساب ہونا چاہیے۔ کتنے بے روزگار لوگ ایسے ہیں جو بہتر کام کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ اس وجہ سے حکومت کا نظام تباہ ہو گیا ہے۔ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اس ملک کے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے اپنا فرض ادا کریں۔ حکومت کو ایک بہترین بنانا چاہیے۔ پچھلے 6 ماہ سے حکومت کا پہیہ جام ہو گیا ہے۔ اس طرح کے ماحول

میں ملک کیسے چل سکے گا جب ایک افسر فیصلہ کرنا بوجھ سمجھے گا تو ہم دنیاکا مقابلہ کیسے کریں گے۔ آج دنیا میں رفتار کا مقابلہ چل رہا ہے جو تیزنہیں ہے وہ پیچھے رہ کر مر جاتا ہے۔ ہمیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھنا ہے آج دنیاکے ممالک تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔ اگر ایک ادارے کا جھنڈا اونچا ہو دوسرے کا نیچا تو اس طرح ملک ترقی نہیں کر پائے گا۔ پاکستان تب ترقی کرے گا  اب اس کے تینوں اداروں مقننہ‘ عدلیہ اور انتظامیہ کا پرچم بلند ہو گا۔ جب یہ تینوں ادارے ہم آہنگی سے کام نہیں کریں گے

تو پھر پاکستان کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہم اندر سے ہی اس کی ترقی کو پنکچر کرنے کیلئے کافی ہوں گے۔ اب حکومت کے آخری مراحل ہیں‘ ہم نے کوشش کر کے اس ملک کے بڑے بڑے مسئلوں کو حل کرنے کی کوشش کی ہے۔ آج اٹھارہ بیس گھنٹے بجلی فراہم کی جا رہی ہے یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ ہم نے 10 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں لائی ہے۔ آج ملک میں دہشت گردی کی کمر توڑ دی ہے۔ ہمیں اپنے معاشرے سے نفرت کے رویو ں کو ختم کرنا ہو گا ‘ 6 مئی کو مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…