اسلام آباد(آئی این پی ) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی رکن شیریں مزار ی مقبول ترین رہنماء بن گئیں،سپیکرسردار ایاز صادق نے ،شیخ آفتاب ، اعجاز جاکھرانی اور شیریں مزاری کو ان کی ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا فریم شدہ پورٹریٹ بھجوادیا ،
جس پر شیخ آفتاب نے شیریں مزاری سے کہا کہ پانچ سال ہم نے آپ کی منتوں میں گزار دیئے ہیں میں گھر جا کر بتاؤں گا کہ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن سے پورا پاکستان ڈرتا ہے،چوہدری خادم حسین نے کہا کہ شیریں مزاری کو بو لنے کی عادت ہے ، جس پر سپیکر نے کہا کہ وہ تو کہہ رہی ہیں کہ میں تو آئی ہی اس لئے ہو۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایاز صادق نے مسلم لیگ(ن) کے چیف وہپ اور وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد پیپلز پارٹی کے چیف وہپ اعجاز جاکھرانی اور پی ٹی آئی کی چیف وہپ ڈاکٹر شیریں مزاری کو ان کی ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا فریم شدہ پورٹریٹ بھجوایا۔جس پر وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد اور سپیکر کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ سپیکر نے انتہائی قیمتی تحفہ بھجوایا ہے انہوں نے شیریں مزاری کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ پانچ سال ہم نے آپ کی منتوں میں گزار دیئے ہیں میں گھر جا کر بتاؤں گا کہ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن سے پورا پاکستان ڈرتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ آپ نے ایسی بات کردی ہے کہ مجھ سے یہاں بیٹھا ہی نہیں جارہا۔ ایک اور مو قع پر چوہدری خادم حسین نے نکتہ اعتراض پر بات کر نے کے دوران کہا کہ شیریں مزاری کو بو لنے کی عادت ہے ، جس پر سپیکر نے کہا کہ وہ تو کہہ رہی ہیں کہ میں تو آئی ہی اس لئے ہوں۔ سپیکرسردار ایاز صادق نے ،شیخ آفتاب ، اعجاز جاکھرانی اور شیریں مزاری کو ان کی ایوان میں لی گئی گروپ فوٹو کا فریم شدہ پورٹریٹ بھجوادیا