اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی آڈیٹرز نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور برطانیہ میں دیگر شہروں میں قائم پاکستانی قونصلیٹ میں سنگین نوعیت کی مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق پبلک اکاو نٹس کمیٹی (پی اے سی) کی جانب سے لی گئی رپورٹ قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیے جانے کےلئے تیار ہوگئی جس کے مطابق ان بے ضابطگیوں کے تحت قیمتی زرمبادلہ سے ملکی خزانے کو محروم اور برطانیہ میں مقیم تارکین وطن پاکستانیوں کو پریشان کیا گیاوفاقی آڈیٹرز کی رپورٹ میں بیان کی گئی اہم بے ضابطگیوں میں لاکھوں برطانوی پاو نڈز کے غیرمجاز اخراجات، ویزہ اسٹکرز اور پاسپورٹوں کی گمشدگی اور ضرورت و لازمی اجازت کے بغیر عمارتوں کو کرائے پر حاصل کرناشامل ہیں۔آڈیٹرز نے رپورٹ دی کہ ایک واقعہ میں سیریل نمبرز وی جی811680 سے وی جی811700 کے اکیس ویزہ اسٹیکرز سرکاری ریکارڈ سے گمشدہ پائے گئے۔رپورٹ میں حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ”ویزہ اسٹکرز کی گمشدگی ایک سنگین غلطی ہے۔ برمنگھم کے قونصلیٹ کو اسلام آباد میں امیگریشن اور پاسپورٹس کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کو فوری طور پر مطلع کرنا چاہیے تھا۔تاکہ وہ اسےکسی ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں میں جانے سے پہلے اس کو منسوخ کردیتے۔“اسٹیکرز کی گمشدگی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف ذمہ داری کا تعین کرنے کےلئے ایک اعلیٰ سطحی تحقیقات کی سفارش کرنے کے علاوہ وفاقی آڈیٹرز نے ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ سے کہا ہے کہ وہ ان ویزہ اسٹکرز کی منسوخی کا سرکلر جاری کریں۔رپورٹ میں بیان کی گئی بے ضابطگیوں کے حوالے سے اپنا ردّعمل دیتے ہوئے ہائی کمیشن کے ترجمان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ویزہ اسٹیکرز کے معاملے کا باضابطہ طور پر جائزہ لیا گیا تھا اور اس معاملے کی ایک رپورٹ وزارتِ خارجہ کو پہلے جمع کرادی گئی تھی تاہم ترجمان نے رپورٹ کے نتائج پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیاآڈٹ رپورٹ نے انکشاف کیا کہ ویزہ کے اجرائ کےلئے برمنگھم قونصلیٹ پر درج پاسپورٹ کے حوالے سے آمدنی کے اعدادوشمار میں سنگین بے قاعدگیاں پائی گئیں جو ایک لاکھ 31 ہزار 239 برطانوی پاو ¿نڈز تک کی ہیں ایک برطانوی پاو نڈ کی موجودہ شرح مبادلہ 153.9 پاکستانی روپے کے تحت یہ نقصان دو کروڑ سے زیادہ کا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ مشاہدہ کیا گیا کہ پاسپورٹس، ویزے اور تصدیق پر قونصلر کی رسید مشن کی جانب سے مناسب طور پر حساب نہیں کیا گیا۔درج کیے گئے فی پاسپورٹ کی اصل رسید اور کیش بک میں ظاہر کی گئی رقم میں ایک لاکھ 31 ہزار 239 برطانوی پاو ¿نڈز کا فرق ہے تاہم ہائی کمیشن کے ترجمان نے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ ”اکاو ¿نٹس ایک سادہ غلطی“ تھی جسے بعد میں درست کردیا گیا تھا۔رپورٹ میں اس جانب بھی اشارہ کیا گیا کہ اس وقت کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کی رہائشگاہ کے حصول کےلئے بیکار، قابل اجتناب اور غیرضروری طور پر ایک لاکھ 32 ہزار 567 پاو ¿نڈز کی رقم خرچ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق واجد شمس الحس نے 93 وننگٹن روڈ پر ہائی کمشنر کی آٹھ کمروں پر مشتمل رہائشگاہ کی تزئین و آرائش کروائی۔دفتر خارجہ پر متعلقہ افسر نے تبصرے کی درخواست پر کہا کہ ”عارضی رہائشگاہ کے حصول کے چھ مہینوں کے اندر اندر تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا جاتا ہے لہٰذا عارضی رہائشگاہ کا حصول اور سفارتخانے کی رہائشگاہ کی تزئین و آرائش کے کام میں موافقت ہونی چاہیے۔“رپورٹ کے مطابق ہائی کمشنر تزئین و آرائش کے کام کے آغاز سے تقریباً سات مہینے پہلے کرائے کی رہائشگاہ پر منتقل ہوگئے تھے جس کی لاگت چار ہزار ایک سو برطانوی پاو ¿نڈز فی ہفتے تھی۔فیصلے کے مالی اثرات ایک لاکھ 14 ہزار آٹھ سو کے لگ بھگ مرتب ہوئے۔آڈیٹرز نے لندن وزٹ کے دوران سابق صدر آصف علی زرداری کےلئے گاڑیوں کے حصول پر 57138.75 برطانوی پاو نڈز کے اخراجات کو بھی بے قاعدگی قرار دیا ہے۔مانچسٹر قونصلیٹ میں 27 ہزار چھ سو پاو نڈز کے زیاں کی بھی رپورٹ کی گئی ہے جس سے ایک غیرضروری عمارت حاصل کی گئی۔وفاقی آڈیٹرز نے بریڈ فورڈ قونصلیٹ میں 4 لاکھ 60 ہزار 800 پاو نڈز کے نقصان کی رپورٹ کی ہے، جو کمیشن کی جانب سے ایک کوریئر کمپنی کو ضابطے کے خلاف ادا کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق آڈٹ کے دوران یہ مشاہدہ کیا گیا کہ بریڈفورڈ قونصلیٹ نے 2012-13 کے دوران بارہ ہزار آٹھ سو ویزے جاری کیے تھے تاہم آڈیٹرز حیرت زدہ تھے کہ قونصلیٹ نے ایک کوریئر کمپنی کو بغیر اجازت کے 36 پاو نڈز فی ویزہ ادا کیے۔آڈیٹرز کو اس حوالے سے کوئی جواز بھی فراہم نہیں کیا گیا۔مانچسٹر میں تین لاکھ 34 ہزار 692 پاو نڈز اور برمنگھم میں چار لاکھ 56 ہزار 732 پاو نڈز کے نقصان کی بھی رپورٹ دی گئی ہے، جو اسی طرز کے معاملے میں کوریئر کمپنی کو ادا کیے گئے تاہم ترجمان نے اصرار کیا کہ پاسپورٹ پہنچانے والی کوریئر کمپنی کو پی پی آر اے کے قوانین کے مطابق ادائیگی کی گئی تھی۔
برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ میں مالی بے ضابطگیاں،آصف زرداری کیلئے ہزاروں پاﺅنڈز سے کیاخریداگیا،تفصیلات سامنے آگئیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لاہور: چلڈرن اسپتال کی پارکنگ سے ڈاکٹر کی لاش ملنے کا معمہ حل، ابتدائی تحقیقات میں اہم انکشافات
-
ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے حکومت کا بڑا اعلان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری
-
راولپنڈی میں زیادتی کا شکار ہونے والی 15 سالہ طالبہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ، پولیس نے ملزم کو گرفتار...
-
ایرانی پیٹرول کی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کرنے کا اعلان
-
لاہو رکے علاقے ڈیفنس میں 2 سوشل میڈیا سٹارز لڑکیوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ
-
وزیراعلی نے موٹر سائیکل مالکان کے لیے پیٹرول سبسڈی کی تفصیلات جاری کر دیں
-
پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں کمی کی کہانی خواجہ سعد رفیق منظرعام پر لے آئے
-
3 دن سے لاپتہ چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گاڑی سے برآمد، ہسپتال میں خوف و ہراس
-
کراچی کنگز میں شامل متحدہ عرب امارات کے 2 کھلاڑیوں کو امارتی کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلالیا
-
اپنی بیوی سے علیٰحدگی کی افواہوں پر کرکٹر امام الحق کا رد عمل سامنے آگیا
-
بمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
-
غیرت کے نام پر بہن اور مبینہ آشنا ہلاک، بھائی سمیت تین ملزمان گرفتار



















































