بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 20روپے کمی کا امکان، فارمولا تیار

datetime 9  جنوری‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی قیمتوں میں 20روپے فی یونٹ کمی کا فارمولا تیار کر لیا گیا۔حکومت کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے ٹاسک پر کام جاری ہے، حکومتی اندازوں کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت 20روپے تک کم کی جا سکتی ہے۔ صرف آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی کر کے بجلی 9روپے 70پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے۔ورکنگ پیپر کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم ،14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی، تمام آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظرثانی ہونے سے بجلی 9.70روپے سستی ہوگی۔

نجی پاور پلانٹس کو ‘بجلی دو پیسے دو’ کی پالیسی پر راضی کیا جائے گا، ان آئی پی پیز کے حوالے سے سمری آئندہ ہفتے کابینہ کو بھیجی جانے کا امکان ہے۔دستاویز کے مطابق آئی پی پیز کو بجلی دو پیسے لو پر راضی کرنے سے کیپسٹی پیمنٹس آدھی رہ جائیگی، اس وقت کیپسٹی پیمنٹ کی مد میں صارفین سالانہ1916ارب ادا کرتے ہیں، ٹیک اینڈ پے پر آنے سے کیپسٹی پیمنٹ 967ارب روپے رہ جائے گی۔وزارت توانائی بجلی بلوں پر عائد 8 مختلف ٹیکسز ختم کرانے پر بھی کام کر رہی ہے، ان ٹیکسز کی وجہ سے صارفین سالانہ 954ارب روپے ادا کرتے ہیں، بلوں پر ٹیکس ختم ہونے سے بجلی 9روپے فی یونٹ مزید سستی ہوسکتی ہے۔ورکنگ پیپر کے مطابق درآمدی کوئلے کے پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے سے بجلی مزید 2روپے فی یونٹ سستی ہوگی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…