جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کشکول توڑنے کے دعویدار شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کو کتنے سو ارب کا مقروض کیا؟عزیز و اقارب کو کیسے نوازا؟ وائٹ پیپر جاری کر دیا گیا

datetime 30  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) پاکستان عوامی تحریک پنجاب نے صوبائی حکومت کی پانچ سالہ کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزرے ہوئے پانچ سال کرپشن، جھوٹ، قتل و غارت گری، سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، مار دھاڑ، اقرباء پروری، میرٹ کی بدترین خلاف ورزیوں ،غیر ملکی قرضوں اور کمپنیاں بنا کر صوبائی خزانے کی لوٹ مار کی داستانوں سے بھرے ہوئے ہیں، کشکول توڑنے کے دعویدار شہباز شریف نے 2007 ء کے سرپلس صوبہ پنجاب کو 6 سو ارب روپے کا مقروض کیا،

عزیز و اقارب اور فرنٹ مینوں کو نوازنے کیلئے51 کرپٹ کمپنیاں بنا کر صوبائی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا گیا جن کے کیسز نیب اور عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، کرپٹ بیوروکریٹ احد چیمہ کیلئے کابینہ کا اجلاس منعقد کر کے کرپشن کی حمایت کی گئی ،پنجاب پولیس مقابلوں میں مسلسل 10سال سے نمبر ون صوبہ چلا آرہا ہے، خواتین، بچوں کے خلاف جرائم اور اغواء کے کیسز میں بھی پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں نمبر ون صوبہ رہا، پولیس کو ایک سیاسی فورس میں تبدیل کیا گیا، ایس ایچ او سے لے کر کانسٹیبل تک کے تقرر و تبادلے ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی سفارش پر ایوان وزیراعلیٰ سے ہوتے رہے جس سے بھتہ خوری، قبضہ مافیا اور سیاسی مخالفین کی پکڑ دھکڑ کے بدترین واقعات نے جنم لیا، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ جھوٹ کا پلندا ثابت ہوا۔ حقائق نامہ سنٹرل پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ اور شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیئر(ر) مشتاق للہِ نے جاری کیا، حقائق نامہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مسلسل 10سال حکومت کرنے کے باوجود شہباز شریف پنجاب کے سرکاری سکولوں کو 100فیصد بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام رہے، آج بھی 50فیصد ہائیر سیکنڈری سکول سائنس ٹیچر، لیبارٹری اور کمپیوٹر لیب کی سہولت سے محروم ہیں،2007 ء تک پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں 100فیصد مفت علاج کی سہولت میسر تھی، آج ایسا نہیں ہے،

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز، نرسز، لیڈی ہیلتھ ورکرز شہباز حکومت کے امتیازی سلوک اور ظالمانہ انتظامی رویوں کے خلاف سراپا احتجاج رہے، اہم عہدوں پر جونیئرز کو مسلط کر کے بیڈگورننس کا بدترین مظاہرہ کیا گیا، پی سی ایس افسران نے شہباز حکومت کے امتیازی رویوں کے خلاف پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ہڑتال کی اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کرپٹ بیوروکریٹ احد چیمہ کو بچانے کیلئے شہباز شریف کے حکم پر سول سیکرٹریٹ کی تالہ بندی کی گئی، حقائق نامہ میں دعویٰ کیا گیا کہ شہباز شریف کے

دور حکومت میں دودھ، پھل، سبزیوں، گوشت کی قیمتوں میں گزشتہ پانچ سالوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ ہوا، میٹ کمپنی قائم ہونے کے بعد بیف اور مٹن میں 200 روپے کلو اضافہ ہوا، کسانوں نے فصلوں کا سرکاری معاوضہ نہ ملنے پر لانگ مارچ کیے، گندم، گنے اور چاول کے کاشتکار کا بدترین استحصال کیا گیا۔ رہنماؤں نے حقائق نامہ میں مطالبہ کیا کہ 51 کمپنیوں ، سستی روٹی پروجیکٹ، فوڈ سپورٹ پروگرام، میٹرو بس اور اورنج لائن پروجیکٹ کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔بشارت جسپال نے کہا کہ قاتل کرپٹ اور بدعنوان حکومت کے خاتمے پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء اور عوامی تحریک کے رہنما و کارکنان آج شکرانے کے نوافل ادا کریں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…