لاہور (آن لائن) پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست منتخب نمائندوں کے ذریعے ہی اختیار کا استعمال کرتی ہے۔فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریاست اپنے اختیارات کا استعمال عوام کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے. درخواست میں کیاگیا کہ ججز اور
فوج کو احتساب کے ادارے میں نہ لانا آئین کے آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے اور یہ امتیازی سلوک ہے، درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت کسی ادارے یا فرد میں امتیازی سلوک کی گنجائش نہیں ہے. درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی تشکیل پر بھی اعتراض کیا گیا ہے،درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے مطابق کہ کوئی بھی شخص اپنے مقدمے میں خود جج نہیں ہو سکتااس لیے پارلیمان کو ملک کا طاقتور ادارہ قرار دیا جائے ۔ (ایم خالد)