کراچی (آئی این پی)قومی احتساب بیورو نے نیب نے کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی کرکے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے سابق ایم ڈی (ر) بریگیڈیئر افتخار حیدر سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرلیا نیب حکام کے دیگر 2ملزمان میں عمیر احمد اور شاہد رسول کو کراچی سے گرفتار کیا گیا ملزمان سے متروکہ املاک کی 25ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کرنے
کے سلسلے میں تحقیقات کی جارہی ہے یہ زمین دہیہ اوکیواری میں واقع ہے جو سابق سیکریٹری بورڈ آف ریونیو گل حسن چنہ نے غیر قانونی الاٹ کی جبکہ ملزم افتخار حیدر نے اس زمین کا غیر قانونی قبضہ دیا ملزمان نے گرفتار ملزمان کو سید عمیر احمد اور شاہد رسول کو زمین الاٹ کر کے سرکاری خزانے کو 25ار ب کا نقصان پہنچایا ۔