کراچی(این این آئی) ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ عبداللہ حسین ہارون ایک قابل تعریف انسان ہیں جن کے کردار پرکوئی شخص انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ عبداللہ حسین ہارون کو اگر نگراں وزیرا علی بنایا گیا تو وہ اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن انجام دیں گے اور سندھ کے بہترین مفاد میں نگران وزیرا علی کے طور پر فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کے ذمے بہت سے اہم کام ہوں گے اور بے شک وہ ایک مختصر عرصے کے لیے حکومت کریں گے
لیکن سندھ ک عوام کے لیے ان کے فیصلے یادگار بھی ثابت ہوسکتے ہیں۔ عبداللہ حسین ہارون نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کیا ہے۔ وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر رہے اور ہر فورم پر پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ مل کر عبداللہ حسین ہارون کے نام پر اتفاق کریں ۔ اس سے قبل تحریک انصاف سندھ کے نگران وزیراعلی کے لیے سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمن اورجسٹس امیرہانی کا نام تجویز کرچکی ہے۔