جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

میرا شوہر مجھے چھوڑ کرچلا گیا کیونکہ اسے ایک لڑکی ۔۔!!! مسجد نبویؐ میں پاکستانی خاتون کیساتھ ایسا واقعہ کہ آپ کی بھی آنکھوں میں آنسو آجائینگے

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ منورہ میں موجود ایک عمررسیدہ پاکستانی خاتون کومبینہ طورپر اس کا شوہر دھوکہ دے کر وہیں چھوڑ گیا اور خود کسی اور لڑکی کیساتھ وہاں سے روانہ ہوگئے۔ایک عرب خاتون نے آنکھوں دیکھی کہانی  ویڈیو میسج میں بیان کردی۔اس عرب خاتون نے بتایاکہ میں مسجد نبوی ﷺمیں اعتکاف پر بیٹھی تھی ،

مدینہ کی اس مسجد میں چل رہی تھی کہ پچا س سے ساٹھ سالہ پاکستانی خاتون کو مسجد کے درمیان میں دیکھا جس کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھری ہوئی تھیں ، میرے ساتھ کئی دیگر لوگ بھی رک گئے کہ کیا ہوا، سب ٹھیک تو ہے؟اس خاتون نے بتایاکہ اس کے شوہر نے اسے دھوکہ دیا اور مدینہ میں ہی آکر اسے بتایاکہ ہمارے ساتھ ایک اور خاتون ہے اور اسی کیساتھ چلاگیا۔اس خاتون کے مطابق انہوں نے مسجد نبوی کی سکیورٹی اور دیگر متعلقہ حکام کو بلایاتاکہ اس کی مدد کی جاسکے اور پاکستان میں اس کے گھر بھیجا جاسکے ، پھروہاں ڈیسک پر کام کرنیوالے تین مردآئے جنہوں نے اردو میں اس خاتون کیساتھ گفتگو شروع کردی، وہ تیس سے چالیس سال کے تھے اور یہ خاتون ان کی والدہ ہوسکتی تھیں۔ ہم لوگ انہیں صرف گفتگو کرتے دیکھ رہے تھے ، وہ مسکرارہے تھے ، وہ خاتون بھی صرف ڈرامہ کوئین کی طرح محسوس ہوئی تو میں نے عربی میں ان لوگوں سے پوچھا کہ یہ کیا ہورہاہے تو ان میں سے ایک شخص نے بتایا کہ کچھ نہیں ہوا، اس کے شوہر عمرہ کرنے گئے ہیں۔اس خاتون کے بقول میں نے پھر کہاکہ یہ کیسے ہوسکتاہے کہ ایک عورت مسجد نبوی کے درمیان میں کھڑے ہوکر رورہی ہے ، وہ شخص کسی اور لڑکی سے محبت کرتا ہے اور وہ اس کے ساتھ چلا گیااورآپ کہہ رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہوا، وہ خاتون نہایت کسمپرسی کی حالت میں تھی لیکن یہ مرد اس پر ہنس رہے تھے ، یہ کوئی اکلوتا واقعہ نہیں تھا، ایسے ہی واقعات روز ہورہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…