پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

این اے 125 پر ٹریبونل کا فیصلہ تاریخی ہے ، شاہ محمود قریشی

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیو زڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ این اے 125 پر ٹریبونل کا فیصلہ تاریخی ہے یہ عمران خان اور حامد خان کی محنت ہے جو رنگ لائی ہے ۔ چیف الیکشن کمیشنر سمیت سیکرٹری الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے لیکن چار صوبائی ممبران متنازعہ ہیں ۔ ان کی جگہ دوسروں کو تعینات کیا جائے اب این اے 122 کا نتیجہ ہمارے حق میں آئے گا ۔ جوڈیشل کمیشن کے سچائی پر مبنی فیصلوں کے بعد اب جوڈیشل کمیشن میں 70 حلقے کھولے جانے کے بیان کو تقویت ملے گی ۔ پیر کے روز تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 125 سے ٹریبونل کا فیصلہ خوش آئند ہے جسے سن کو بہت خوشی ہوئی اور اب این اے 122 کے حوالے سے پرامید ہیں کہ ان کا فیصلہ بھی سچائی پر مبنی ہو گا ۔شاہ محمود نے کہا کہ اب تو پیپلزپارٹی کے اعتزاز احسن نے بھی مطالبہ کر دیا ہے کہ 70 حلقوں کے نتائج کو سامنے لایا جائے ۔ ان حلقوں کے نتائج سے بھی سچائی پر مبنی ثبوت سامنے آ جائیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ اگر این اے 125 کے فیصلے پر خواجہ سعد رفیق کے وکلاءسپریم کورٹ جانا چاہتے ہیں یہ ان کا حق ہے ہم سپریم کورٹ میں بھی دفاع کریں گے ۔شاہ محمود نے کہا کہ ہمیں موجودہ چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن پر پورا اعتماد ہے لیکن ان کے نیچے چار صوبائی ممبران متنازعہ ہیں ان کی جگہ دوسرے ممبران منتخب کئے جائیں کیونکہ جس طرح کراچی میں الیکشن شفاف ہوا اسی طرح اب ملتان میں بھی ضمنی الیکشں شفاف ہو گا ۔ شاہ محمود نے کہا کہ اب این اے 122 کے نتیجے کا انتظار ہے امید ہے کہ وہ بھی ہمارے حق میں آئے گا ان تمام سچائی پر مبنی ٹریبونل کے فیصلوں کے بعد جوڈیشل کمیشن نے ہمارے 70 حلقوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے بیان کو تقویت ملے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…