پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کا آخری اجلاس کورم کی نظر ہوگیا ،آخری اجلاس میں بھی شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ،اسمبلی رات بارہ بجے تحلیل ہوجائے گی،اسمبلی تحلیل ہونے کا اعلامیہ سیکرٹری قانون کے پی کی جانب سے جاری کردیا گیا ،کے پی اسمبلی نے اپنی آئینی مدت پوری کی ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا الوداعی اجلاس پینل آف چیئرمین محمود خان کی سربراہی میں ہوا،اجلاس میں کورم کی نشاندہی کی گئی جس پر پینل آف چیئرمین نے دو منٹ کے دو بار اجلاس ملتوی کیا
لیکن کورم پورا نہ ہوسکا ،اجلاس میں پینل آف چیئرمین نے گورنر کا پیغام بڑھ کر سنایا ،جس پر ایوان میں شیم شیم کے نعرے لگائے گئے ،کورم پورا نہ ہونے پر کے پی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ،کے پی اسمبلی پیر بارہ بجے تحلیل ہوجائے گی،اسمبلی تحلیل ہونے کا اعلامیہ سیکرٹری قانون کی جانب سے جاری کیا گیا ہے ،خیبر پختون خوا اسمبلی نے اپنی آئینی مدت پوری کرتے ہوئے پانچ سال پورے کئے،اسمبلی کے پانچ سالوں کے ٹھائیس سیشنز میں دو سو اکاسی اجلاس بلائے گئے،