پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

خواجہ سعد رفیق نااہل قرار،این اے 125میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125میں مبینہ دھاندلی کے کیس کافیصلہ سنادیاہے جس کے مطابق دھاندلی ثابت ہونے پر ٹربیونل نے الیکشن نتائج کالعدم قراردے کر دوبارہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کا حکم دیدیااور خواجہ سعد رفیق کو نااہل قراردیدیا۔ٹربیونل نے تحریک انصاف کے حامد خان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کو نااہل قراردیدیا جس کے بعد اب وہ رکن اسمبلی یا وزیرریلوے ہی نہیں رہے۔ ٹربیونل کے جج نے بتایاکہ ہمارے 60پولنگ سٹیشنوں کے نتائج آئے جن میں بے ضابطگیاں پائی گئیں، پانچ پولنگ سٹیشنوں پر ایک ایک ووٹر نے چھ بار انگوٹھے لگائے ہوئے تھے۔الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو حکم دیاکہ حلقے میں 60روز کے اندر دوبارہ انتخابات کا انعقاد کیاجائے اور اس بات کویقینی بنائے کہ آئندہ کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔حامد خان نے بتایاکہ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں آیاہے اور دوبارہ امیدوار کھڑاکرنے کافیصلہ مشاورت سے کریں گے۔یادرہے کہ حامد خان نے 84ہزار سے زائد ووٹ لیے اور ا±نہیں تقریبا39ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد ا±نہوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرتے ہوئے حکمران جماعت کے خواجہ سعد رفیق کو نااہل قراردینے کی درخواست کی تھی جبکہ عام انتخابات 2013ءمیں خواجہ سعدرفیق ایک لاکھ تئیس ہزار چارسوسولہ ووٹوں سے کامیاب قرارپائے تھے۔فیصلہ سامنے آنے کے بعد خواجہ سعید رفیق کے وکلاءنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…