جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

وطن عزیز کو ایٹمی قوت بنے 20 سال مکمل،پاکستان اب این ایس جی میں شمولیت کا خواہش مند ہے،ترجمان دفتر خارجہ

datetime 28  مئی‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 20 سال مکمل ہوچکے ، ایٹمی عدم پھیلا پر سختی سے عمل کیا، ذمہ دارانہ طرز عمل کے پیش نظر پاکستان این ایس جی میں شمولیت کا خواہش مند ہے، پاکستان 2050 تک ایٹمی توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبے پر عمل پیرا

ہے،پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہمارے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایٹمی تجربات کے 20 سال مکمل ہونے پر دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے پچھلے 20 برسوں میں ایٹمی عدم پھیلا پر سختی سے عمل کیا اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے پیش نظر پاکستان نیوکلیئر سپلائر گروپ(این ایس جی) میں شمولیت کا خواہش مند ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہے اور 1998 میں ہمیں اپنے دفاع کے لیے ایٹمی تجربات کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہمارے پاس جدید ترین ایٹمی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 2050 تک ایٹمی توانائی سے 40 ہزار میگاواٹ بجلی پیداوار کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔واضح رہے کہ 11 اور 13 مئی 1998 کو بھارت نے راجستھان میں پوکھران کے مقام پر ایٹمی دھماکے کرکے پہل کی تو آخرکار 28 مئی

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…