سرگودھا (آن لائن) عام انتخابات 25 جولائی کو ہونے پر امیدوار پریشانی میں مبتلا ہوگئے 20 دن رمضان المبارک جبکہ تقریباً ایک ہفتہ عید الفطر کی تعطیلات میں گزر جائیگا باقی ایک ماہ میں امیدواروں نے ووٹرز کو راضی کرنا ہے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار حلقے بڑے ہونے پر
گرمی کے موسم میں انتخابی مہم چلانے سے بھی گھبرا رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ گرمی کے موسم میں دن کے اوقات میں جلسے ناممکن ہیں رات کے اوقات میں ایک دو جلسے ہی ممکن ہوسکیں گے کیونکہ راتیں بھی دن کی نسبت چھوٹی ہونگی امیدواروں کی اکثریت نے انتخابات اکتوبر میں کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔