پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے فاٹاکوخیبرپختونخوامیں ضم کرنے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ قبائلی عوام پر اتناظلم کسی جابرشخص نے بھی نہیں کیاہوگاجتنا ایف سی آرکے تحت ہو اہے۔صوبائی اسمبلی میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاکہ فاٹااصلاحات کی جس جماعت نے حمایت کی اسے مبارکبادپیش کرتاہوں ایف سی آرکے تحت قبائلی عوام پرظلم ہوتارہا فاٹااصلاحات پرایک سال سے میٹنگزہوتی رہیں آخری میٹنگ میں فاٹاانضمام کیلئے بھرپورآوازاٹھائی
فاٹااصلاحات سے متعلق پہلے اراکین صوبائی اسمبلی سے متعلق پوزیشن واضح نہیں تھی کہ وہاں کا فنڈکون خرچ کرے گا ہماری تجاویز پرعمل درآمدکرتے ہوئے فیصلہ کیاگیاکہ فاٹا میں اس سال لوکل گورنمنٹ اور اگلے سال صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہونگے لیکن وہ اراکین صوبائی اسمبلی تحریک عدم اعتمادمیں حصہ نہیں بن سکتے کیونکہ ان کے آنے سے کوئی بھی حکومت بدل سکتی ہے اسی طرح فاٹاکے متعلق ترقیاتی فنڈکوبھی لوکل گورنمنٹ اور اراکین اسمبلی کی مرضی کے مطابق خرچ کیاجائیگا :حیران ہوں افغانستان اس بل کی کیوں مخالفت کررہاہے انکاکیاسروکار اسی طرح اچکزئی صاحب جوبلوچستان تک محدود ہیں کیوں اس بل کی مخالفت کررہے ہیں مولانافضل الرحمن سے مطالبہ کرتاہوں کہ وہ بھی اس بارے میں سوچیں وزیراعلیٰ نے کہاکہ پہلے بل میں پاٹاکاذکر نہیں تھا لیکن حیران ہوں کہ کیوں اس کو شامل کیاگیاوفاق نے وعدہ کیاہے کہ وہ پانچ سال تک پاٹامیں کوئی ٹیکس نافذ نہیں ہونے دیگا اوراسکے بعد قابل توسیع ہے ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس استثنیٰ کی مدت کو دس سال کیاجائے لیکن یادرکھیں کہ کسی میں ہمت نہیں کہ پاٹا میں ٹیکس نافذ کرے ۔انہوں نے کہاکہ نظام عدل ریگولیشن کو وہ خود آرڈیننس کی شکل میں نافذ کردینگے اس متعلق وفاق سے کسی مطالبے کی ضرورت نہیں لیکن پاٹاکے عوام کیلئے خصوصی پیکج وفاق کو دیناچاہئے کیونکہ وہاں کے عوام دہشتگردی سے بہت زیادہ متاثرہیں ۔