اسلام آباد (این این آئی)ڈیم نہ بنانے کا بھیانک انجام،پاکستان میں 2010ء سے 2014ء کے دوران سیلاب سے قومی معیشت کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ؟افسوسناک انکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 2010ء سے 2014ء کے دوران سیلاب سے قومی معیشت کو 18 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے اعدادوشمار کے مطابق 5 سال کے دوران سیلابوں سے 3 کروڑ 81 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں
جبکہ 34 لاکھ مکانات اور ایک کروڑ ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے چاول کی پیداوار میں 18 فیصد جبکہ گندم کی پیداوار میں 6 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے تحفظ کیلئے حکومت جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہے جس سے قومی معیشت کے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔